حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 249 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 249

حقائق الفرقان ۲۴۹ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ بارش کا میٹھا پانی۔ جس سے کنوؤں اور چشموں میں پانی آتا ہے۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹) ٢٠ - الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ الرَّحْمَنُ فَسْئَلُ بِهِ خَبِيرًا - ترجمہ ۔ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا اور جوان دونوں کے بیچ میں ہے چھ وقتوں میں پھر سب چیزوں کا انتظام کر دیا ٹھیک ۔ وہ رحمن ہے تو پوچھ اس کو کسی خبر دار سے۔ تفسير في سِتَّةِ أَيَّامٍ ۔ چھ وقتوں ۔ چھ مختلف مراتب طے کرائے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵) ٦١ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَ مَا الرَّحْمَنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُورًا - ترجمہ ۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو وہ کہتے ہیں رحمن ہے کیا چیز کہ ہم اسے سجدہ کرنے لگیں جیسا تو کہے اور ان کی نفرت بڑھتی ہی گئی۔ تفسیر ۔ وَمَا الرحمن ۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ ایسے خاص موقع پر رحمان نہیں بولا کرتے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) ٦٢ - تَبْرَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ جَعَلَ فِيهَا سِرْجًا وَ قَمَرًا مُنِيرًا - ترجمہ ۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں روشن ستارے بنا دیئے اور اس آسمان میں آفتاب کا چراغ لگا دیا اور روشن چاند رکھا۔ تفسیر - بروجا ۔ روشن ستارے۔ سرجا ۔سورج ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے سراج منیر فرمایا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵)