حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 240 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 240

حقائق الفرقان الد ۔ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ مَسْحُورًا ۔ جو روٹی کھائے پانی پئے (۲) ۔ بڑا ساحر (۳) جس پر کسی کا جادو چل جاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴) - تَبْرَكَ الَّذِي إِنْ شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ وَيَجْعَلُ لَكَ قُصُورًا - ھ ترجمہ ۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے چاہ لیا ہے کہ تجھے بڑھ بڑھ کر دیں گے اس سے بھی یعنی خزانے ۔ باغ اور ایسے باغ بہہ رہی ہیں جن میں نہریں اور پختہ اور بلند محل تیرے لئے بنائیں گے ۔ تفسیر - تَحْتِهَا الْأَنْهرُ ۔ دنیا میں بھی یہ باتیں پیشگوئی کے رنگ میں پوری ہوئیں مسلمان ایسے باغات کے وارث ہوئے جن کے نیچے جیحون، سیحون، گنگا ، جمنا بہتے ہیں اور ایسے ملکوں کے وارث ہوئے جن میں قیصر و کسری کے محل تھے۔ (ضمیمہ اخبار قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۴) ۱۴ - وَ إِذَا الْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا - ترجمہ ۔ اور جب ڈال دیئے جائیں گے اس کے ایک تنگ مقام میں مشکیں کس کر وہاں واویلا مچائیں گے موت کو پکاریں گے۔ تفسیر - مقرنين - عمائد مکہ کی مشکیں اس دنیا میں بھی کسی گئیں ۔ نبورا - (1) - صرف (نجات) (۲)۔ ہلاکت۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴) ١٦ - قُلْ أَذَلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاء وَ مَصِيرًا - ترجمہ ۔ کہہ دے بھلا کیا یہ اچھا ہے یا سدا رہنے کی جنت جس کا وعدہ متقیوں سے کیا گیا ہے اور وہ ان کے بدلے کا مقام اور پھر جانے کی جائے ہے۔ تفسیر۔ وہ جنت جس میں آدم علیہ السلام رہے۔ وہ زمین پر تھا ۔۔۔ وَالْقَوْلُ بِأَنَّهَا جَنَّةٌ فِي