حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 14
حقائق الفرقان ۱۴ سُورَةُ مَرْيَمَ مدد کے خیال سے ایسا کرتے ہیں تو سن رکھیں کہ میں ان کی مدد پر تھوکتا بھی نہیں ۔ اگر مخالفت میں کرتے ہیں تو وہ خدا سے جا کر کہیں جس نے مجھے خلیفہ بنایا۔ سنو! میرا صدیق اکبر کی نسبت یہی عقیدہ ہے کہ سقیفہ بنی ساعد نے خلیفہ نہیں بنایا۔ نہ اس وقت جب ممبر پر لوگوں نے بیعت کی۔ نہ اجماع نے ان کو خلیفہ بنایا ۔ بلکہ خدا نے بنایا۔ خدا نے چار جگہ قرآن میں خلافت کا ذکر کیا ہے اور چار بار اپنی طرف اس کی نسبت کی ہے۔ حضرت آدم کے بارے میں فرمایا اِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً - (البقرة : (۳) پھر حضرت داؤد کی نسبت ارشاد کیا یداودُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ - (ص: ۲۷) پھر صحابہ کرام کے لئے فرمایا لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ - ( النور : ۵۲) اور پھر سب کے لئے فرمایا۔ جَعَلْنَكُمْ خَليفَ فِي الْأَرْضِ - (یونس : ۱۵) پس میں بھی خلیفہ ہوا تو مجھے خدا نے بنایا۔ اور اللہ کے فضل ہی سے ہوا۔ جو کچھ ہوا اور اس کی طاقت بغیر انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔۔۔۔۔ تمہیں چاہیے۔ دنیا کماتے ۔ آپ کھاتے ۔ بیوی بچوں کو کھلاتے۔ اس سے بچتا تو دوسرے کے نفع اور مخلوق کی شفقت پر خرچ کرتے ۔ پھر اس سے وقت بچے تو الْحَمْد پڑھو۔ لاحول پڑھو۔ استغفار کرو ، درود پڑھو لا إله إلا الله کا ذکر کرو۔ تمہارے پاس ان لغو کاموں اور باتوں کے لئے وقت کہاں سے آ گیا۔ اپنے اخلاق کی کمزوریوں کی اصلاح کرو۔ گندی گالیاں تمہارے منہ سے نہ نکلیں ۔ تم میں طمع و حرص نہ ہو۔ تجارت میں حساب و کتاب رکھو ۔ ملازمت میں فرضِ منصبی کو ایمانداری سے ادا کرو۔ ایک اور بحث بھی ہے کہ مسیح بے باپ تھا یا نہیں ! میں کہتا ہوں ۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کا باپ تھا یا نہیں۔ شریعت نے ہمیں اس بات پر مامور نہیں کیا کہ ہم پیغمبروں کے ماں باپوں اور بہن ا میں خاص زمین میں ایک نائب حاکم بنانے والا ہوں ۔ اے داؤد ! ہم نے تجھ کو بنا یا نائب ملک میں ۔ ان کو ضرور خلیفہ بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنایا ان سے پہلے والوں کو۔ ہم نے تم کو ان کے بعد قائم مقام بنا یا ملک میں ۔