حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 227
حقائق الفرقان ۲۲۷ سُورَةُ النُّورِ اب غور کرو کہ عقل اور نقل میں تناقض کہاں ہوا ؟ عقل نے ضرورت بتائی نقل صحیح بھی بتاتی ہے کہ اس وقت ایک مامور کی ضرورت ہے اور وہ خاتم الخلفاء ہوگا اس کا نام مسیح موعود ہونا چاہیے پھر ایک مدعی موجود ہے وہ بھی یہی کہتا ہے کہ میں مسیح موعود ہوں ۔ اس کے دعوی کو راست بازوں کے معیار پر پر کھ لو۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۵ ) لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ (النور: ۵۶) ۔ خدا فرماتا ہے کہ ہمارے مامور کی شناخت کیا ہے؟ اس کے لئے ایک تو یہ نشان ہے کہ وہ بھولی بسری متاع جس کو خدائے تعالیٰ پسند کرتا ہے اس سے لوگ آگاہ ہوں اور غلطی سے چونک اٹھیں اور اسے چھوڑ دیں۔ اس کو پورا کرنے کے لئے اس کو ایک طاقت دی جاتی ہے۔ ایک قسم کی بہادری اور نصرت عطا ہوتی ہے۔ اس بات کے قائم ہے۔اس کرنے کے کے۔ لئے جس کے لئے لئے اس اس کو بھیجا ہے قسم قسم کی نصرتیں ہوتی ہیں۔ کوئی ارادہ اور سچا جوش پیدا نہیں ہوتا جب تک کہ خدا تعالیٰ کی مدد کا ہاتھ ساتھ نہ ہو۔ بڑی بڑی مشکلات آتی ہیں اور ڈرانے والی چیزیں آتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ ان سب خوفوں اور خطرات کو امن سے بدل دیتا ہے اور دور کر دیتا ہے۔ ایک معیار تو اس کی راستبازی اور شناخت کا یہ ہے ۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳/ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۵ ) ۵۷- وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّکٰوةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ - ترجمہ ۔ اور نماز کو ٹھیک درست رکھو اور زکوۃ دیتے رہو اور رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے ۔ تفسیر - لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۔ جاذب رحم کیا ہے ۔ صلوۃ ، زکوۃ ، اطاعت رسول، حضرت ابوبکر کے وقت زکوۃ کے لئے جنگ بھی ہوئی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳) لے بے شک ان کے دین کو مضبوط کرے گا ان کے لئے جس کو ان کے لئے پسند فرما لیا ہے۔