حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 218
حقائق الفرقان ۲۱۸ سُورَةُ النُّورِ ۵۶ - وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ - ترجمہ ۔ اللہ نے وعدہ کر لیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں ایماندار ہیں اور جنہوں نے بھلے کام کئے ہیں کہ ان کو ضرور خلیفہ بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنایا ان سے پہلے والوں کو اور بے شک ان کے دین کو مضبوط کرے گا ان کے لئے جس کو ان کے لئے پسند فرمالیا ہے۔ اور ان کو خوف کے بدلے میں امن عنایت فرمائے گا وہ خالص میری ہی عبادت کیا کریں گے اور شریک نہ کریں گے میرے ساتھ کسی چیز کو اور جو کوئی ناشکری کرے اس کے بعد تو وہی لوگ فاسق ہیں۔ تفسیر۔ یعنی خدائے تعالیٰ نے ان لوگوں میں سے جو تم میں سے ایمان لائے (یعنی لوازم ایمان حقیقی ان میں پائے جاتے ہیں ) اور اعمال صالحہ بجالاتے ہیں ۔ ( یعنی عملی طور پر بھی ایمان کا واقعی نتیجہ اپنی زبان اور اعضاء اور اپنے اموال پر دکھاتے ہیں) ان سے اللہ تعالیٰ نے حتمی وعدہ کر لیا ہے کہ یقینا یقیناً ان کو ضرور اسی زمین پر خلیفہ بنا دے گا جیسا کہ ان لوگوں کو بنایا جو تم سے پہلے تھے اور ان کا وہ دین جو ان کے لئے پسند کر چکا ہے۔ اس کے کر دکھانے اور پھیلانے کی ان کو قوت عطا کرے گا اور خوف کے بعد ان کی حالت کو امن سے بدل دے گا ۔ وہ مجھے ہی پوجیں گے۔ (یعنی میری ہی اطاعت اور عبادت کریں گے ) میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گے۔ جو (یعنی ان نشانات کو دیکھ کر ) اس کے بعد کفران کریں گے وہ لوگ فاسق ہیں ۔ ( تحفہ سالا نہ یار پورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحه ۱۷۰) لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ - خلیفہ کا بنانا خدا کے اختیار میں ہے۔ اور میں اس امر میں خود گواہ ہوں کہ خلافت خدا کے فضل سے ملتی ہے۔ وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ ۔ یہ سچے خلیفہ کی صداقت کے نشان بتائے کہ ان میں تمکین دے گا۔ ان پر