حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 12 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 12

حقائق الفرقان الم سُورَةُ مَرْيَمَ ہیں۔ غرض تھوڑے بہت تعلق پر اخوت کا اطلاق ہوتا ہے۔ مریم صدیقہ کاہنوں میں پلی۔ اور زکریا ریب رشتہ دار تھے اور کاہن بے ریب وتردّد ہارون کے بھائی تھے۔ الیسان ت ہارون کی بیٹی مریم کی قریبی رشتے دار تھی ۔ دیکھو لو قا ا باب ۔ پس کیا تعجب ہے اگر قرآن نے کہہ دیا مریم ہارون کی بہن تھی ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۵۹ - ۱۶۰) - ۳۰ تا ۳۲- فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ قَالُوا كَيْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا - قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللهِ اثْنِيَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِي نَبِيًّا وَ جَعَلَنِي مُبْرَكًا أَيْنَ مَا كُنْتُ وَ أَوْصينِي بِالصَّلوةِ وَالزَّكوةِ مَا دُمْتُ حَيًّا - ترجمہ ۔ تو مریم نے بچہ کی طرف اشارہ کر دیا قوم نے کہا ہم کیسے بات کریں چھوٹے بچے سے۔ عیسی نے جواب دیا۔ میں اللہ کا بندہ ہوں ۔ اس نے مجھ کو کتاب دی ہے اور نبی بنایا ہے۔ اور مجھے بابرکت بنایا ہے۔ میں جہاں کہیں رہوں اور مجھ کو حکم دیا ہے نماز پڑھنے کا اور زکوۃ دینے کا میری زند زندگی تک۔ تفسير - كان في فِي الْمَهْدِ ۔ یہود علماء بڑے بڑے آدمی تھے۔ حقارت سے کہا۔ یہ کل کا لونڈا ہے اس سے کیا باتیں کریں۔ اثني الكتب ۔ اس سے ثابت ہوا کہ آپ (عیسی) کو نبوت مل چکی تھی ۔ کتاب سے مراد تو ریت ہے۔ توریت کا علم عطا ہوا۔ ايْنَ مَا كُنتُ - یہ اشارہ ہے اس طرف کہ آپ کو بہت سے ملکوں میں سیر کرنا تھا۔ مصر، کنعان، کشمیر وغیرہ۔ قصہ لکھا ہے کہ بچی کو آپ نے فرمایا کہ میرے لئے دعا کرو۔ آپ نے فرمایا کہ تم مجھ سے اچھے ہو۔ مسیح نے کہا کہ میں نے سلامتی کا دعوی تو آپ کیا ہے وَالسَّلَامُ عَلَی مگر تیرے لئے خدا نے سلام علَيْهِ (مریم:۱۲) فرمایا اس لئے میں آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہوں ۔ یہ صوفیاء کا ذوقی لطیفہ ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۴) لے اس پر سلامتی ہے۔