حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 209 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 209

حقائق الفرقان ۲۰۹ سُورَةُ النُّورِ ٣٧ - فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ - ترجمہ ۔ (ابھی تو وہ نور ) چند ہی (ان) گھروں میں روشن ہے جہاں اللہ نے حکم دیا ہے کہ انہیں بلند کرے اور اس کا نام مبارک اس میں لیا جائے اس میں اللہ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں صبح اور شام ۔ تفسیر - في بيوت ۔ یہ نور چند گھروں میں ہو گا۔ اب اعلان کرتا ہے کہ وہ گھر چھوٹے نظر آتے ہیں مگر وہ دن آتا ہے کہ بڑے ہو جائیں گے۔ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ۔ ان گھروں میں اللہ کا بہت ذکر رہتا ہے۔ یعنی خدا کی باتیں ہی صبح شام کرتے رہتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ ر جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲) اذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ ۔ اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ان گھروں کو بڑا بنا دے گا۔ کہ ان بنا دے ٣٨- تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹) رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلُوةِ وَ ابْتَاءِ الزَّلُوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ - ترجمہ ۔ وہ ایسے لوگ ہیں جن کو غافل نہیں کرتی ان کی سوداگری اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے اور اور ٹھیک نماز پڑھنے سے اور زکوۃ دینے سے وہ لوگ تو اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں الٹ جائیں گے دل اور آنکھیں ۔ تفسیر۔ مومن کو چاہیے کہ اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو جاوے یہاں تک کہ اس کے بغیر اسے کوئی خیال نہ رہے۔ اس درجہ احسان کو دوسرے لفظوں میں تصوف کہتے ہیں اور ان کا نام صوفی ہے ۔ لِصَفَاءِ أَسْرَارِهِمْ وَنَ وَ نَقَاء أَحْقَادِهِمْ ان کے دلی خیالات صاف ہوتے ہیں۔ ا ہیں۔ ان کے اعمال میں کوئی کدورت نہیں ہوتی۔ ان کا معاملہ اللہ کے ساتھ صاف ہوتا ہے۔ وہ خدا کے حضور احکام کی تعمیل کے لئے اوّل صف میں کھڑے ہونے والے ہوتے ہیں۔ وہ اس دارالغرور میں دل نہیں لگاتے ۔ چنانچہ تصوف کی تعریف میں فرمایا التَّجَا فِي مِنْ دَارِ الْغُرُورِ وَ الْإِنَابَةُ إِلَى دَارِ الْخُلُودِ صوفی سہو کتابت ہے اصل لفظ آثَارِهِمْ ہے۔ مطابق الفتوحات الهيه في نصرة التصوف الحق الخالي من الشوائب البدعية صفحه ۱۴