حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 158
حقائق الفرقان والوں کے واسطے۔ ۱۵۸ تفسیر - سيناء ۔ دونوں قراء تیں ہیں ۔ سیناء بھی اور سیناء بھی ۔ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹) ۲۲ - وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ كَثِيرَةٌ وَ مِنْهَا تَأْكُلُونَ - ترجمہ ۔ اور چوپایوں میں بھی تمہارے لئے عبرت کا مقام ہے ان کے پیٹ کی چیزوں سے پلاتے ہیں ہم تم کو (یعنی دودھ ) اور تمہارے ان میں بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو ان سے تم کھاتے ہو۔ تفسیر نُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهَا ۔ اسی طرح روحانی تعلیم دنیا کے مختلف مذاہب میں ہے۔ مگر قرآن کی وحی کے ذریعے وہ دودھ کی مانند الگ نکل آئی اور یہ کام دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹) ۲۴ تا ۲۶ - وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ فَقَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ الهِ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ - فَقَالَ الْمَلَوُا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا هذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَنْزَلَ مَلكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي أَبَايِنَا الْأَوَّلِينَ إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّى حِينٍ - ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے نوح کو بھیجا اس کی قوم کی طرف تو اس نے کہا اے میری قوم ! تم اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی سچا معبود نہیں تو کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا۔ تو بولے رعب دار سردار جو کافر تھے اس کی قوم کے۔ یہ کیا ہے ! تمہارے ہی جیسا تو ایک آدمی ہے چاہتا ہے کہ تم پر فضیلت پا جائے اور اگر اللہ کو رسول ہی بھیجنا ہوتا تو وہ فرشتوں کو اتارتا ۔ ہم نے تو اگلے باپ دادا سے یہ کبھی سناہی نہیں۔ کچھ نہیں یہ تو ایک دیوانہ آدمی دکھتا ہے جس کو جنون ہو گیا ہے تو تم اس کا انتظار