حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 149
حقائق الفرقان ۱۴۹ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ مجھے ایک دفعہ ایک عالم کو دیکھ کر ہوا جو ایک جگہ بکواس کر رہا تھا۔ میں نے اس کو کہا کم عقل تو کیا کرتا ہے۔ مجھے نہایت ہی افسوس ہوا جب اس نے کہا الگپ والشب طراوت المغز ۔ میں حیران ہو گیا کہ یہ عربی کہاں سے بنائی ۔ ایک بیہودگی سے منع کرنے پر بجائے باز رہنے کے ایک اور لغو حرکت کر دی ۔ میں نے کہا کہ تمہارا یہ بکواس کتے خصی سے بھی بدتر ہوا جاتا ہے۔ غرض لغویات سے بچ کر جب انسان ترقی کرتا ہے تو پھر تیسرا مرحلہ اس کے مال کے متعلق آتا ہے یہ حالت گو یا جسمانی پیدائش میں مضغہ سے ملتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے تصرف کے نیچے آتا ہے۔ اسلام کے دو ہی عظیم الشان شعبے ہیں اور ایمان کی تکمیل انہیں دو سے ہوتی ہے تعظیم لامر اللہ اور شفقت على خلق الله ۔ پہلے تعظیم لامر الله کے متعلق بتایا ایمان ہو اور اس کے بعد نمازوں میں خشوع ہو اور اس خشوع کے پیدا کرنے کے لئے لغویات سے احتراز ہو۔ اب بتایا کہ شفقت علی خلق اللہ کے لئے زکوۃ دو۔ جس بد بخت میں مخلوق پر شفقت نہیں وہ کسی بھی کام کا نہیں۔ الحکم جلد ۱۹ نمبر ۶۵ مورخہ ۷ و ۱۴ / فروری ۱۹۱۵ء صفحه ۴ تا ۶ ) چوتھا ذریعہ اس کے بعد ایک بہت بڑا معاملہ آتا ہے جس کے مقابلہ میں مال کی قربانی کچھ بھی چیز نہیں۔ یہ ایک دوزخ کا نمونہ ہے انسان اس سے خدا کے فضل سے ہی بچتا ہے یہ شہوت ہے۔ میں نے اس دوزخ کو دیکھا ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لئے وہ بہشت ہے۔ اس لئے مظفر و منصور ہونے کے بعد مال سے بھی زیادہ جس قربانی کی ضرورت ہے وہ شہوت کے مقابلہ میں عفت سے کام لینا ہے اور خدا تعالیٰ کی اس کتاب میں اس کو ان لفظوں میں ادا کیا گیا ہے وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حفظون یہاں ایک جامع لفظ رکھا ہے ۔ جن سوراخوں کے ذریعہ شہوت کی آگ تیز ہوتی اور انسان کو بھڑکاتی ہے ان تمام کی حفاظت ضروری ہے کبھی یہ کانوں سے آتی ہے۔ کبھی باتوں سے اور آنکھوں سے اور بالآخران فروج سے اس کی تکمیل ہوتی جو اس کے مظاہر ہیں۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی مجید کتاب میں فروج کا لفظ بول کر تمام کی حفاظت و نگہداشت کی تعلیم دی۔ پس مومن کو چوتھے مرتبہ پر چاہیے کہ حفاظت فروج کرے۔ ہاں اپنی بیویوں اور مملوکہ پر وہ تمتع اٹھا سکتا ہے۔ جب انسان فروج کی حفاظت کرتا ہے تو اس کے اندر ایک نور پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے