حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 138
حقائق الفرقان ۱۳۸ سُوْرَةُ الْحَجَّ - ۔ وَ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُنَا بَيِّنَتٍ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِ الَّذِينَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِالَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمُ ايْتِنَا قُلْ أَفَانَبِّئُكُمُ بِشَرٌ مِنْ ذَلِكُمُ النَّارُ وَعَدَهَا اللهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَبِئْسَ الْمَصِيرُ - ترجمہ ۔ اور جب ان پر پڑھی جاتی ہیں ہماری کھلی کھلی آیتیں تو تجھے معلوم ہو جاتی ہے ان کا فروں کے چہروں میں نا خوشی ۔ قریب معلوم ہوتا ہے کہ حملہ کر دیں ان لوگوں پر جو ہماری آیتیں ان پر پڑھتے ہیں۔ تو کہہ دے میں تم کو بتاؤں کہ اس سے بھی بدتر ایک چیز ، وہ جنگ اور دوزخ ہے ، اس کا وعدہ کیا ہے اللہ نے منکروں سے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔ تفسير - يَسْطُونَ - يَبْطِشُونَ - ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷) ۷۴ - يَأَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَ لَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِنْ يَسْلُبُهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لا يَسْتَنْقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ - ترجمہ ۔ اے لوگو ایک مثال بیان کی جاتی ہے تو اس کو سنو ۔ بے شک جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ تو ایک مکھی بھی نہیں پیدا کر سکتے ہر گز اگر چہ وہ اس کے لئے سب ہی جمع ہو جائیں اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین کر لے جاوے تو وہ اس سے چھڑا بھی نہیں سکتے اس کو ۔ طالب بھی بودا ہے اور مطلوب بھی ۔ تفسير - يايها النَّاسُ - یہاں عام لوگوں کو مخاطب کیا ہے اور آگے چل کر خصوصیت سے مومنوں کو ۔ ذبابا ۔ لطیفہ یہ ہے کہ مکھی بنانا تو درکنار ۔ یہ جو معبود بنائے گئے ہیں وہ تو اس کی آنکھوں کی صحیح تعداد بھی نہیں جانتے ۔ اس آیت سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے کوئی چمگادڑ وغیرہ بھی نہیں بنائی ۔ وَ إِنْ يَسْلُبُهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا - بت ہی مراد نہیں ۔ بلکہ انسان بھی خصوصیت سے شامل لے بڑے زور اور شدت سے پکڑتے ہیں ۔ مرتب