حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 133 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 133

حقائق الفرقان ۱۳۳ سُوْرَةُ الْحَجِّ ۵۹ - وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا وَإِنَّ اللهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور جن لوگوں نے گناہ اور وطن چھوڑے اللہ کی راہ میں پھر مارے گئے یا مر گئے تو اللہ ان کو ضرور روزی دے گا عمدہ سے عمدہ اور بے شک اللہ ہی سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔ تفسیر سورۃ حج کا منشاء یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے جانشین خلفاء کے مقابلہ پر کھڑے ہونے والوں کا انجام کیا ہو گا۔ یہ تو انذار ہوا۔ (ب) اس ۔ یہ تو انذار ہوا ۔ (ب ) اس کے بالمقابل تبشیر ہے کہ مومنین ۔ مہاجرین و انصار ان کے ممالک کے فاتح ہوں گے۔ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ ملک کو چھوڑ گئے ۔ خویش واقارب کو چھوڑ کر ۔ ملک کے رسم و عقائد کو اور اپنے محبوب امور کو چھوڑنے والے اللہ نہ کہ کسی غرض نفسانی کے لئے۔ الْمُهَاجِرُ مَنْ هَاجَرَ مَا نَهَى اللهُ مَا نَهَى الله بہت سی چیزیں ہیں ۔ ازاں جملہ یہ کہ جس یا ہواس ا دینا مقام یا جس صحبت سے غفلت پیدا ہو اس کو فور ا چھوڑ دینا چاہیے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶-۱۷۷) ٢٠ - لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْ خَلَا يَرْضَوْنَهُ وَ إِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ - ترجمہ ۔ وہ ان کو داخل کرے گا ایسی جگہ جس سے وہ راضی ہو جائیں گے اور بے شک اللہ بڑا جاننے والا ہے اور بڑا بردبار ہے۔ رود تفسیر - لَيدُ خِلَنَّهُمْ ۔ جب مُردوں کو یہ آسائش و آرام کے اسباب و مقامات دے گا تو زندوں کو تو ضرور ہی دے گا۔ خدا کی راہ میں مال و جان کو قربان کرنا کوئی اتنا مشکل نہیں۔ اکثر لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ معمولی سی بات پر خود کشی کر لیتے ہیں ۔ رسم و رسوم کی پابندی میں مال کا بہت سا حصہ ضائع کر دیتے ہیں۔ کئی گیارہویں دینے والے بڑے استقلال سے قرض لے کر بھی ناغہ نہیں کرتے ۔ مگر زکوۃ کہو تو کہتے ہیں کہ غریب آدمی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متابعت واقع میں تلوار کی دھار پر چلنا ہے۔ اور یہی حقیقت ہے پل صراط کی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷) لے مہاجر وہ ہے جو ان باتوں سے رک جائے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے۔