حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 129
حقائق الفرقان ۱۲۹ سُوْرَةُ الْحَجِّ تفسیر۔ اور اگر تجھ کو جھٹلاویں تو ان سے پہلے جھٹلا چکی نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم اور مدین کے لوگ اور موسیٰ" کو جھٹلایا۔ پھر میں نے ڈھیل دی منکروں کو پھر ان کو پکڑا تو کیسا ہوا میرا انکار ۔ ا ( فصل الخطاب بجواب ترک اسلام حصہ دوم صفحه ۲۶۱ حاشیه ) ٤٦- فَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا وَبِئْرِ مُعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ - ترجمہ ۔ بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا اور وہ نافرمان ہی تھیں اور وہ گری پڑی ہوئی تھیں اپنی چھتوں پر اور کتنے کنوئیں بے کار پڑے ہوئے ہیں اور کتنے پکے پکے محل ویران پڑے ہیں ۔ تفسیر - اهْلَكنها ۔ اس کے بہت بہت نظارے اس وقت بھی موجود ہیں ۔ قَصْرٍ مَّشِيدٍ - شَید اور شید کے معنے اونچے کے ہیں۔ شَادَةً مَرْمَرًا وَ جَلَّلَهُ كَلْسًا فَلِلطَّيْرِ فِي ذُرَاهُ وَكُوْرُ سنگ مرمر اور چونہ لگا کر ہمارے ممدوح نے محل کو اونچا کیا جس کا کنگرہ جانوروں کا آشیانہ ہے۔ امراء القیس کہتا ہے۔ وَ تَيْمَاءَ لَمْ يَتْرُكْ بِهَا جِذْعُ نَخْلَةٍ وَلَا أَطْمًا إِلَّا مَشِيدًا بِجَنْدَلِ اور تیماء جگہ میں نہ چھوڑا اس نے کسی درخت کے تنے کو اور نہ کسی برج یا قلعہ کو مگر وہ جو کہ مضبوط بنایا۔ساتھ چٹانوں کے گو یا دوسرے معنے چونہ گج کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶) ۴۸ - وَ يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ - ترجمہ ۔ اور یہ لوگ تو تجھ سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور اللہ تو اپنا وعدہ کبھی خلاف نہ کرے گا اور بے شک ایک دن تیرے رب کے نزدیک ایک ہزار برس کے برابر ہے اس سے جو تم گفتی کرتے ہو۔ تفسیر - كَالْفِ سَنَةٍ سَنَةُ الْفِرَاقِ سَنَةٌ وَ سَنَةُ الوِصَالِ سَنَةٌ وصال کا ایک برس اونگھ