حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 118
حقائق الفرقان جان تک قربان کرتے ہیں ۔ ۱۱۸ سُوْرَةُ الْحَجِّ غرض یہ سلسلہ بڑا لمبا ہے۔ اور ہر قوم میں قربانی موجود ہے۔ اسی لئے فرمایا وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا ۔ مسلمانوں کے لئے ما بہ الامتیاز فرمایا۔ کہ وہ قربانی کے موقع پر اللہ کو یاد کر لیا کریں اور اس بات پر غور کریں کہ ادنی اعلیٰ کے لئے کس طرح پر قربان کیا جاتا ہے۔ اور کیونکر ایک جانور اپنا آپ اپنے سے اعلیٰ انسان کے آگے چپ چاپ رکھ دیتا ہے۔ پس اسی طرح ہم کو اپنی جانیں آستانہ الوہیت پر قربان کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵) ٣٦ - الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّبِرِينَ عَلَى مَا أَصَابَهُمْ وَ الْمُقِيمِي الصَّلوةِ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ - ترجمہ ۔ جو ایسے ہیں کہ جب اللہ کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے دل دھڑکنے لگتے ہیں اور مضبوط رہنے والے ہیں ان پر کچھ بھی آجائے اور نماز کو ٹھیک درست رکھنے والے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرتے ہیں ۔ تفسیر ۔ وَالْمُقِينِي الصَّلوة - نماز سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں تسبیح ، تکبیر، تہلیل، تمام لوگوں کے لئے دعا اور تبتل الی اللہ ۔ اللہ کی جناب سے پناہ ۔ درود سب کچھ اس میں موجود ہے بلکہ اس کی ہیئت بھی جامع ہے۔ تمام تعظیمات کی اور ذکر جامع ہے تمام اذکار کا۔ اور اس میں تعظیم لامر اللہ ہے۔ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ یہ اسلام کا دوسرا رکن ہے۔ شفقت علی خلق اللہ پس جو اللہ نے تمہیں دیا اس میں سے کچھ دو۔ مال، طاقت، علم، ہنر رزقتھم میں شامل ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادریان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۵) لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ كَذلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدْنَكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ - اللہ کو نہ تو ان قربانیوں کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ خون لیکن تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے اسی طرح