حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 111
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْحَجِّ و الطبين - صابیوں کو صبہ کہتے ہیں۔ ثابت بن قرہ ایک مشہور طبیب ہے۔ انہی میں سے ہے۔ صابیوں کے تین مذہب ہیں۔ تینوں کا اثر مسلمانوں میں دیکھتا ہوں۔ (۱) ایک تو تعویذ گنڈے ، ٹوٹکے اور ستاروں کے سعد و نحس کا خیال یا بدروح کا لفظ انہی سے لیا گیا ہے۔ (۲) صوفیانہ طبیعت رکھتے ہیں معتزلہ دنیا چراہ میں ان کے دلائل پائے جاتے ہیں۔ (۳) ایک ان میں سے اپنے طور پر نماز پڑھتے ۔ وضو کرتے ہیں۔ رو بقبلہ بھی ہوتے ہیں۔ بغداد میں بھی ہیں۔ مسلمان نہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲ ، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴) ١٩ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَواتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُ وَكَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ وَ كَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ وَ مَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ تُمَكْرِمٍ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ - ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو سجدہ کر رہے ہیں جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں اور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ چھاڑ اور چوپائے اور بہت ۔ اسے آدمی ۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جن پر عذاب مقرر ہو چکا ہے اور جسے اللہ ذلیل کرے تو اسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔ بے شک اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ تفسیر - أَنَّ اللهَ يَسْجُدُ لَہ ۔ یہاں کہتے ہیں کہ سجدہ فرض ہے۔ میرے نزدیک بھی ایسا ہی ہے۔ کیونکہ پیشگوئی کو بڑے زور سے بیان کیا اور وہ پوری ہوئی ۔ آخر طوعاً و کرھا خدا کے حکم کو ماننا پڑا ۔ ا جمع نیچری ۔ مرتب ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴)