حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 67 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 67

حقائق الفرقان ۶۷ سُورَةُ التَّوْبَة اپنی قوت لایموت سے بچا کر خدا کی راہ میں دیتے ۔ بعض ان پر ہنسی کرتے۔ اس سے منع کیا۔ ایسے ہی بہت دینے والوں کو بھی مطعون کرتے کہ ریا سے دیتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷) -۱- فَرِحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلْفَ رَسُولِ اللَّهِ وَ كَرِهُوا أَنْ يُجَاهِدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالُوا لَا تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَدًّا لَوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ - ترجمہ ۔۔ پیچھے چھوڑے ہوئے خوش ہیں اپنے بیٹھ رہنے سے رسول اللہ کے برخلاف اور مکروہ سمجھا انہوں نے نیک کوشش کرنے کو اپنے مال اور جان کے ساتھ اللہ کی راہ میں اور کہنے لگے گرمی میں نہ چلو تو کہہ دے جہنم کی آگ تو بہت ہی گرم ہے۔ کاش وہ سمجھ لیتے ۔ تفسیر۔ بعض وقت نافہم ، ناعاقبت اندیش ایک کام کرتا ہے اور اس کے نتائج کو نہیں سوچتا ۔ ایچ أَخَافُ عَلَيْكُمْ مِثْلَ (المومن : (۳۱) فرعون نے کہا مَا اهْدِيكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرَّشَادِ (المومن : ٣٠) جو میں کہہ رہا ہوں وہی کامیابی کی راہ ہے۔ بہت سے لوگ ایک بات منہ سے نکال لیتے ہیں مگر نہیں دیکھتے کہ وہ نتائج کے لحاظ سے کیسی ہوگی۔ ابو عامر ایک عیسائی تھا۔ قیصر کے دربار میں اس نے مسلمانوں کے خلاف بہت سی کوشش کی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سنا کہ ابو عامر مسلمانوں کے خلاف کوشش کر رہا ہے۔ اور ان دنوں آپ نے تبوک کی طرف چڑھائی شروع کی ہوئی تھی۔ دو ماہ کے قریب خرچ ہونے تھے۔ اور فصل پکی ہوئی تھی۔ اس لئے منافقین نے بہت سے عذر تراشے اور پیچھے رہ گئے اور اس پیچھے رہنے پر خوش ہوئے ۔ اس کا ذکر اس رکوع میں ہے۔ وَقَالُوا لَا تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ - شریر آدمی اپنے ساتھ دوسروں کو بھی ملا لیتا ہے چنانچہ انہوں نے دوسروں کو بھی یہی ترغیب دی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷) اے میں ڈرتا ہوں کہ تم پر گزشتہ جماعتوں کے جیسا دن - ۲ راہ راست ہی کی ہدایت دیتا ہوں ۔