حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 46 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 46

حقائق الفرقان ۴۶ سُورَةُ التَّوْبَة تفسیر مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ - اس کا مطلب یہ ہے کہ دین حق انہوں نے کسی اہل کتاب سے نہیں لیا۔ بلکہ من گھڑت باتوں کی پیروی کر رہے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵) ۳۰ وَ قَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرُ ابْنُ اللهِ وَ قَالَتِ النَّصْرَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللهِ ذَلِكَ قَوْلُهُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ قْتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ۔ ترجمہ۔ اور یہود نے کہا۔ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاری نے کہا مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ تو صرف ان کے منہ کی باتیں ہیں یہ تو دیکھا دیکھی اور ریس ہے کافروں کے کہنے کی جو پہلے ہو چکے ہیں ۔ اللہ ان کو غارت کرے اور ان پر لعنت کرے وہ کہاں پھرے جا رہے ہیں دھوکہ سے۔ تفسیر۔ دنیا میں کئی مذاہب آتے ہیں پھر مٹتے ہیں۔ ایک فرقہ تھا یہود سے وہ حضر موت ( غربی کنارہ یمن ) میں رہتا تھا ۔ وہ عزیر کو ابن اللہ کہتے تھے۔ ہجری چوتھی صدی کے اخیر تک ان کا بقایا رہا ہے ۔ پس یہ اعتراض نہیں چاہیے کہ اب تو یہود نہیں کہتے ۔ عزیر ابن اللہ تھے۔ کیونکہ دنیا میں ایسا ہوتا آیا ہے۔ دیکھو قسطلانی ۔ داؤد ظہری ۔ لیٹ کے متبعین اب نہیں پائے جاتے ۔ مگر کتابوں میں ان کا ذکر ہے ۔ الْمَسِيحُ ابْنُ اللهِ ۔ محبت کے الفاظ جو خاص موقع پر کسی عنایت کے اظہار کے لئے بولے جاتے ہیں۔ ان کو شامل عقیدہ کرنا گناہ ہے۔ خدا نے اس محاورہ کو سمجھایا ہے۔ ۔ نَحْنُ ابنوا الله وَاحِبَّاوه گویا ابناء کے معنے بتا دیئے۔ قتَلَهُمُ الله ۔ اللہ ان پر لعنت کرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)