حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 489
حقائق الفرقان ۴۸۹ سُورَةُ الْكَهْفِ بنائیں اور ایسی دیوار کیونکر تعجب اور انکار کا موجب ہو سکتی ہے۔ جبکہ تمہارا منہ سیاہ کرنے کو سینکڑوں کوس کی لمبی دیوار چین میں اب بھی موجود ہے۔ بلکہ ہم نے ایک دیوار کانٹے دار جھاڑیوں کی سینکڑوں کوس تک ہندوستان میں صرف سانبھر کی حفاظت کیلئے دیکھی ہے۔ اب بتاؤ۔ ایسی صاف اور واقعی بات کیا اعتراض کا محل ہو سکتی ہے؟ ( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۵۳ تا ۲۵۸) ۱۰۰ - وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا - ترجمہ ۔ اور ہم چھوڑ دیں گے اس دن کہ ایک پر ایک چڑھائی کریں گے اور صور پھونکا جائے گا پھر ہم ان سب کو جمع کریں گے بخوبی ( مقتل ، مرقد، جنگ گاہ عظیم میں ) ۔ تفسیر ۔ اور اس دن ہم چھوڑ دیں گے کہ وہ آپس میں لڑ کٹ مریں ۔ اور نر میں لڑکٹ مریں ۔ اور نر سنگا پھونکا جاوے گا پھر ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے۔ مکاشفات یوحنا کے بیسویں باب کے ساتویں آیت سے پڑھو اور جب ہزار برس ہو چکیں گے ( یہ ہزار سال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے ہیں اور شمسی ، قمری مہینوں کا حساب 66 ناظرین یہاں سوچ کر کر لیں ) تو شیطان قید سے چھوٹے گا اور نکلے گا کہ ان قوموں کو جو زمین کی ۔“ وو وہی خاص زمین یروشلم اور مکہ کی زمین ہے ) ” چاروں کونوں میں ہیں۔ یعنی یا جوج اور ماجوج کو فریب دیئے اور انہیں لڑائی کیلئے جمع کرے۔ ان قدیمی نوشتوں اور روس اور انگریز ، جرمن اور فرانس کے تسلط پر جو ہزار سال ہجری کے بعد سے عرب اور شام کے چاروں کونوں پر شروع ہوا۔ غور کی نگاہ سے دیکھو! اور دیکھو ! ۱۶۹۱ء سے کس طرح یہ قومیں اسلامی بلاد پر مسلط ہو رہی ہیں۔ اگر انگریزی تو اریخ ہند کچھ صحت رکھتی ہیں اور آر یہ قوم بھی انگریزوں سے اعلیٰ نسل میں متحد ہے۔ جو تحقیق لتھ برج و غیره محققان یوروپ مسلم ہے۔ تو یہ بھی ماجوج میں داخل ہیں ۔ تو ہم آریہ کی اس تیز ترقی کو اپنی مقدس کتابوں کی صداقت ہی یقین کریں گے مگر ہم یقینی رائے قائم نہیں کر سکتے کہ ہندوستانی اور انگریز ایک