حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 478 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 478

حقائق الفرقان ۴۷۸ سُورَةُ الْكَهْفِ اس سے یہ ظاہر ہے کہ حسب کتب مقدسہ وہ حکم الہی کا پابند ار مملکتوں کا بادشاہ تھا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۹) يُسْراً - خوش اسلوبی سے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲) ۹۰ تا ۹۲ - ثُمَّ اتْبَعَ سَبَبًا - حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَهُم مِّنْ دُونِهَا سِتْرًا - كَذلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا - ترجمہ ۔ پھر وہ پیچھے پڑا ایک اور پڑاؤ کے۔ یہاں تک کہ جب وہ آفتاب نکلنے کی جگہ پہنچا تو آفتاب کو معلوم کیا وہ طلوع کر رہا ہے ایک قوم پر جن کے لئے ہم نے نہیں بنائی آفات سے کوئی آڑ۔ یہ حال تو یوں ہی تھی اور ہم کو پوری خبر ہے جو کچھ اس کے پاس تھا۔ تفسير - فرمایا - ثم اتبع سببا - الكهف:۹۰) میں سبب کے تین معنے ہیں۔ (۱) علم - (۲) پہاڑ کے رستے (۳) مناظرہ۔ البدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه ۴۲۱) مَطْلِعَ الشَّمْسِ ۔ مشرقی حدود سلطنت بلوچستان (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲) پھر وہ ساز و سامان کر کے روانہ ہوا۔ جب پورب میں پہنچا وہاں سورج کے تلے ایسے لوگ پائے جن پر سورج کے سواکسی چھت کا سایہ نہ تھا۔ ایسا ہی تھا اور ذوالقرنین کے لاؤ لشکر کا حال ہم کو خوب معلوم ہے ۔ جب خورس بلوچستان میں پہنچا تو وہاں کے لوگ بے خانماں پائے۔ جن کی چھت اسمان اور بستر زمین تھا۔ یہ لوگ جب بالکل خانہ بدوش جنگلی تھے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۵۹ حاشیہ ) مِنْ دُونِهَا سترا - مکان نہیں بناتے تھے کہ دھوپ سے بچ سکیں۔ پکھی واس لوگ تھے کیقباد - ایک شخص گزرا ہے۔ اس کی سرحد میں بلوچستان بھی تھا۔ یہاں اس نے غالباً عمارتوں کا خیال کیا ہے نے لے پھر وہ پیچھے پڑا ایک اور پڑاؤ کے۔