حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 442 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 442

حقائق الفرقان ۴۴۲ سُوْرَةُ الْكَهْفِ والا نہیں۔ تو کہیں بھی اس کے سوائے پناہ کی جگہ نہ پائے گا۔ روک رکھ اپنے آپ کو مع ان لوگوں کے جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح و شام اور اسی کی خوشنودی چاہتے ہیں کہیں تیری آنکھیں ان سے نہ ہٹیں ۔ کہیں تو دنیا کی آرائش کو پسند نہ کرنے لگے اور اس کا کہا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور وہ اپنی گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے پڑا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے۔ تفسیر - لا تبدیل ۔ یہ پیشگوئیاں ضرور پوری ہوں گی۔ اس آیت پر عیسائی لوگ کہا کرتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ کے کلمات میں تبدیلی نہیں ہو سکتی اور قرآن شریف خود اس امر کو تسلیم کرتا ہے تو پھر انجیل اور توریت بھی محترف مبدل نہیں ہوئیں ۔ یہ ایک دھوکہ ہے جو عیسائیوں کو لگا ہے یا وہ دوسروں کو دیتے ہیں۔ اس آیت کے معنے تو صرف یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو پیشگوئی کی ہے وہ ضرور پوری ہوگی اس کے ٹالنے والا کوئی اس کے سوا نہیں۔ اور خدا تعالیٰ نے جو سنت قائم کر دی ہے اس کے خلاف ہرگز نہیں ہو سکتا۔ مثلاً یہ قانونِ الہی ہے کہ صادق کامیاب اور بامراد ہوتا ہے۔ پس اس میں تبدیلی نہیں ۔ اور ایسا کبھی نہ ہو گا کہ کاذب کے مقابلہ میں صادق نامراد اور ناکام رہے۔ باقی رہا حروف میں تغیر و تبدل ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ قاری کو بھی سہو ہو جاتا ہے ۔ کا تب بھی غلطیاں کرتا ، بعض بائیبلوں اور قرآن شریفوں میں لفظی غلطیاں چھاپے کی نکالنے والوں کو انعام دیا جاتا ہے۔ فی زمانہ خود عیسائیوں کے درمیان رومن کیتھلک فرقہ کی بائیبل میں اور پروٹسٹنٹ فرقہ کی بائیبل ہے۔ میں بہت جگہ اختلاف لفظی ہے۔ جس سے ظاہر ہے کہ دونوں میں سے ایک غلط ہے۔ پس اس آیت سے عیسائیوں کا استدلال ہر گز صحیح نہیں ہے۔ بلکہ اس اعتراض کی سزا ہے کہ اصل کلام ہی دنیا سے مفقود ہو گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷) وَاصْبِرُ ۔ یہاں سے ہجرت کے متعلق احکام ہیں کہ اس وقت آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اس آیت شریفہ سے صدیق اکبر کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ آنحضرت نے ان کو اپنے ساتھ رکھا ۔ معلوم ہوا کہ وہ غافل قلب والے نہ تھے ۔ والا ان کو ساتھ نہ رکھتے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ / مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷)