حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 437
حقائق الفرقان ۴۳۷ سُورَةُ الْكَهْفِ لا يُشْعِرَن ۔ اپنا بھید کسی کو نہ دو۔ اور دوسرے کا بھید لو ۔ مدارات سے کام کرو اور دوسروں کے حالات سے مفصل اطلاع حاصل کرتے رہو ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶) بِوَرِقِكُم هذه ۔ وہ چندہ کر کے پھر ملک میں غلہ کی تجارت کریں گے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۴) ۲۲ - وَ كَذَلِكَ اعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ لِيَعْلَمُوا أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَ أَنَّ السَّاعَةَ لَا د رَيْبَ فِيهَا إِذْ يَتَنَازَعُونَ بَيْنَهُمْ أَمْرَهُمْ فَقَالُوا ابْنُوا عَلَيْهِمْ بُنْيَانًا رَبُّهُمْ اعْلَمُ بِهِمْ قَالَ الَّذِينَ غَلَبُوا عَلَى أَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِمْ مَسْجِدًا - ترجمہ ۔ اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان پر خبر دار کر دیا تا کہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت میں کچھ شبہ نہیں ۔ جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے کسی اپنی بات پر پھر بولے بناؤ ان پر ایک عمارت ۔ ان کار کا رب ان کو خوب جانتا ہے ۔ اور بولے وہ ل اور بولے وہ لوگ جن کا کام غالب تھا ان کی تولیت کے کام میں کہ ہم ضرور بنائیں گے ان پر ایک مسجد ۔ تفسیر۔ اَعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ ۔ دوسرے لوگوں کو ان کے حالات سے آگاہ کیا اور غیر قومیں ان کے ہاں بھی جانے لگیں ۔ ابتدائی اصحاب سے بھی ارد گرد کے لوگ آگاہ ہوئے اور ان کے مطیع ہوئے۔ يَتَنَازَعُونَ ۔ ابتدائی لوگوں نے ان کے متعلق جھگڑا کیا اور آخران کی یادگار بنائی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶) إِذْ يَتَنَازَعُونَ بَيْنَهُمْ - یہ پیشگوئی ہے۔ اپنے وقت پر ظاہر ہوگی۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۴)