حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 399 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 399

حقائق الفرقان ۳۹۹ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ نتیجہ نہیں پاتا ہے تو اسے استغفار کرنی چاہیے۔ اندیشہ ہے کہ وہ آخرت میں اندھا نہ اٹھایا جائے ۔ وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہا اس سوال کو چھیڑا ہے اور اپنی تقریروں میں بیان کیا ہے کہ بہشتی زندگی اور اس کے آثار اور ثمرات اسی عالم سے شروع ہو جاتے ہیں۔ جو شخص اس جگہ سے وہ قومی نہیں لے جا تاوہ آخرت میں کیا پائے گا۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۴ صفحه ۱۳) ۷۵- وَلَوْلَا أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدَتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا - ترجمہ۔ اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ہم نے تجھ کو ثابت ( قدم ) رکھا نہیں اے مخاطب ! تو تم جھکنے ہی لگ جاتے ایک طرف تھوڑا سا۔ تفسیر - لَقَدْ كِدَتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ - جب حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ان کی صحبتوں میں بیٹھنے سے ممکن ہے کہ تم کسی فتنہ میں پڑ جاؤ تو پھر دوسرے مومن کس گنتی میں ہیں ۔ غافلوں کی صحبت سے بہت بچنا چاہیے ۔ صحبت کا کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ۔ پس تم کسی کے پاس بیٹھنے سے پہلے غور کرو کہ کیسا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳) ٧٦ - إِذَا لَّا ذَقْتُكَ ضِعْفَ الْحَيُوةِ وَ ضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا - ترجمہ۔ پھر جب ایسا ہو جاتا تو ہم ضرور مزہ چکھا دیتے تم کو بڑھ بڑھ کر دنیا کی زندگی ہی میں عذاب کا اور موت کے بعد بھی بہت کچھ ، پھر تم ہمارے مقابلہ میں کسی کو مددگار نہ پاتے۔ تفسیر - ضِعْفَ الْحَیوة ۔ اس دنیا کی زندگی میں دکھ و عذاب ۔ یہ معنی بخاری نے کئے ہیں۔ یہی مجھے پسند ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)