حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 30 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 30

حقائق الفرقان ۳۰ سُورَةُ الْأَنْفَال کریں گے ان کافروں میں سے ایک ایک ہزار پر اس لئے کہ اس قوم کا فر میں سمجھ بوجھ نہیں رہی۔ تفسیر حرض ۔ ایک ہوتا ہے حق ۔ یہ نرم لفظ ہوتا ہے۔ اس کے معنے ہیں ترغیب ۔ دوسرا لفظ ہے حص۔ تیسر الفظ ہے حَضَ۔ چوتھا لفظ حَرَّضَ جس میں ان تینوں کے علاوہ اور اور بھی ہے۔ اس کا ترجمہ اردو یا پنجابی کا تنہا لفظ برداشت نہیں کر سکتا۔ الْمُؤْمِنِينَ کو اس لئے کہا ہے کہ مومن ہمیشہ اللہ کو اپنا کارساز سمجھتا ہے اور اسی پر ہر حال میں بھروسہ کرتا ہے۔ صوفیوں میں ایک بحث ہے کہ تفویض اعلی ہے یا تو کیل ۔ بعض کہتے ہیں کہ تفویض اعلیٰ ہے کیونکہ اس میں سب کچھ سپر د کر دیا جاتا ہے۔ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ - کفار کا اللہ پر بھروسہ نہیں ہوتا ۔ اللہ سے دعا نہیں کرتے ۔ اللہ کی کتاب کے ساتھ تمسک نہیں ۔ ان سے اللہ کے کسی بندے کی تائید و نصرت نہیں ہوتی اس لئے وہ لَا يَفْقَهُونَ ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۳) ٦٧ - الْنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَ عَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ تَكُن مِّنْكُمْ مائَةٌ صَابِرَةٌ تَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَ إِنْ يَكُنُ مِنْكُمْ أَلْفُ يَغْلِبُوا الْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصُّبِرِينَ - ترجمہ ۔ آج کل کے جنگ میں تو تخفیف کر دی تھی اللہ نے اور جانا تھا کہ تم میں کمزوری ہے۔ پس اگر ہوں تم میں سے سو صابر وہ غالب آئیں گے دوسو پر اور اگر ہوں تم سے ہزار تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے اور اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔ تفسیر آن فِيكُمْ ضَعْفًا ۔ موجودہ حالات میں چونکہ تم روحانی ترقیات کے اعلیٰ مدارج پر نہیں پہنچے۔ جنگ کا تجربہ نہیں اس لئے ایک دو کے مقابلہ میں فتحیاب ہو گے۔ مومن ہر روز ایک ترقی کرتا ہے۔ لے یعنی مزید ! مزید !! - مرتب ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۳)