حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 375 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 375

حقائق الفرقان ۳۷۵ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ۴۲۔ وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُوا وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا نُفُورًا - ترجمہ ۔ ہم نے طرح طرح سے ہیر پھیر کر سمجھایا اس قرآن میں تاکہ وہ یاد کریں، نصیحت پکڑیں، بڑے آدمی بن جائیں اور ان کو نہ بڑھی مگر نفرت ہی ۔ تفسیر - لیڈ کروا ۔ اللہ نے اس کتاب میں قرب الہی سیکھنے والوں، دنیا داروں، امراء، غرباء، بچے، بوڑھے ۔ غرض ہر طبقے ۔ ہر مذاق کے لوگوں کے لئے بھلائی کی باتیں اور نصیحتیں لکھی ہیں ۔ ایک سوال ہوا کہ خدا نے مسیح و مہدی کا ذکر قرآن میں کیوں نہیں کیا؟ فرمایا۔ ذکر تو کیا ہے چنانچہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ ( النور (۵۶) میں اس کا ذکر مذکور ہے۔ نام بہ نام فہرست کی کوئی ضرورت نہ تھی ۔ کیونکہ اس طرح تو ضروری تھا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا نام بھی ہوتا اور پھر خلفاء کا نام لکھ دیتا تو سب لوگ اپنی اولاد کا وہی نام رکھتے اور معاملہ مشتبہ ہو جاتا۔ اس لئے ایک نشان ان کی صداقت کا فرمادیا کہ وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَتِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا (النور : ۵۲) اور فرمایا كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا " (النساء: ۸۰) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱) ۴۳- قُلْ لَوْ كَانَ مَعَةَ الِهَةٌ كَمَا يَقُولُونَ إِذَا لَّا بْتَغَوْا إِلَى ذِي الْعَرْشِ سَبِيلًا - ترجمہ ۔ کہہ دو کہ اگر اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہوتے جیسا کہ وہ کہتے ہیں تو ایسی حالت میں ضرور ڈھونڈ نکالتے مالک عرش کی طرف کوئی راہ ۔ تفسیر - إذا الابْتَغُوا - یعنی اسے مشرکین ۔ ایک تم خدا کے پرستار ۔ پھر بت تمہارے شفیع ۔ پس ذی العرش کے سامنے اس صورت میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ میں تم جیت سکتے ہو ! مگر ہرگز ایسا نہ ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱) ل اللہ نے وعدہ کر لیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں ایماندار ہیں۔ ۲ اور بے شک ان کے دین کو مضبوط کرے گا ان کے لئے جس کو ان کے لئے پسند فرما لیا ہے۔ اور ان کو خوف کے بدلے میں امن عنایت فرمائے گا۔ سے اس بات پر اللہ ہی کی گواہی بس ہے۔