حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 28
حقائق الفرقان ۲۸ سُورَةُ الْأَنْفَال ۶۳ - وَإِنْ يُرِيدُوا أَنْ يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ۔ اور اگر وہ چاہیں کہ تجھے ضروریات میں مدد نہ دیں تو اللہ ہی تیرے لئے بس ہے وہی اللہ جس نے تجھ کو اپنی مدد سے قوت دی اور مومنوں سے۔ تفسير - أن يَخْدَعُوكَ ۔ یہ لوگ چندہ دینے سے مضائقہ کریں ۔ تجھے چھوڑ دیں۔ تو اللہ بس ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۳) ۶۴ - وَ الَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ الَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۔ ترجمہ۔ اور دل میں الفت ڈالی مومنوں کے اور اگر تو جو کچھ زمین میں ہے دنیا کے سب مالوں کو جمع کرتا اور سب خرچ کر دیتا جب بھی ایسی الفت نہ ہوتی ان کے دلوں میں لیکن اللہ ہی نے ان کے دلوں میں الفت ڈال دی ۔ بے شک اللہ بڑا عزیز و حکیم ہے۔ تفسیر یاد رکھو کہ النبی فضل کی بہت قسمیں ہیں اکیلے پر وہ فضل نہیں ہوتا جو کہ دو کے ملنے پر ہوتا ہے اس کی ایک مثال دنیا میں موجود ہے کہ اگر مرد اور عورت الگ الگ ہوں اور وہ اس فضل کو حاصل کرنا چاہیں جو کہ اولاد کے رنگ میں ہوتا ہے تو وہ حاصل نہیں ہو سکتا جب تک کہ دونوں نہ ملیں اور ان تمام آداب کو بجا نہ لاویں جو کہ حصولِ اولاد کے لئے ضروری ہیں ۔ اسی طرح ایک بھاری جماعت پر جو فضل الہی ہوتا ہے۔ وہ چند آدمیوں کی جماعت پر نہیں ہو سکتا۔ ایک گھر کی آسودگی اور آرام کا فضل اگر کوئی حاصل کرنا چاہے تو جب ہی ہوگا کہ اسے مامائیں ، خدمت گار اور سونے ، کھانے پینے ، نہانے وغیرہ کے الگ الگ کمرہ اور ہر ایک کا الگ الگ اسباب مہیا ہونے کی مقدرت ہو ۔ ایسے ہی اگر ترقی کرتے جاؤ تو بادشاہت اور سلطنت کے فضل کا اندازہ کر سکتے ہو اس سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب تک تم لوگوں میں باوجود اختلاف کے ایک عام وحدت نہ ہوگی اور ہر ایک تم میں سے دوسرے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں نہ لگا رہے گا تو تم خدا کے اس فضل عظیم کو حاصل