حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 369 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 369

حقائق الفرقان ۳۶۹ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ اور نہ مار ڈالو اپنی اولادکو ڈر سے مفلسی کے ۔ ہم روزی دیتے ہیں ان کو اور تم کو بیشک ان کا مارنا بڑی چوک ہے ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۴۱) میں بڑا مشرک ہوں اگر اپنی اولاد کی نسبت میں یہ خیال کروں کہ ان کا گزارہ میرے مال پر موقوف ہے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةً إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُم - جب رزق دینے کا خدا وعدہ کرتا ہے تو مجھے کیا فکر ہے۔ پس اگر مجھے فکر ہے تو یہ کہ قبر اور قیامت میں میرے ساتھ جانے والا کوئی نہیں ۔ پس میں تم کو وعظ کرتا ہوں تو کیا اپنا تئیں بھلا دوں۔ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔ البدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ راکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰) وَ لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطا كَبِيرًا وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَى إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا - وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيهِ سُلْطنًا فَلَا يُسْرِفُ فِي الْقَتْلِ إِنَّهُ كَانَ مَنْصُورًا وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَ أَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا - وَ أَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ احْسَنُ تَأْوِيلًا - وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا - وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولًا - كُلُّ ذَلِكَ كَانَ سَيْتُهُ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوهَا - ذَلِكَ مِمَّا أَوْلَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللهِ إِلهَا أَخَرَ فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُومًا مَّدْحُورًا (بنی اسرائیل ۳۲ تا ۴۰) ۲۰ پھر فرمایا: حق اللہ تعالیٰ کا حق ماں باپ کا حق ذوی القربیٰ کا ، حق مسکینوں کا ، حق مسافروں کا ، حق کل مخلوق کا ، جناب الہی بیان فرماتے ہوئے ارشاد کرتے ہیں کہ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ اولاد کو قتل مت لے اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو تنگ دستی کے خوف سے ہمیں روزی دیتے ہیں اُن کو اور دیتے ہیں اُن کو اور تم کو بھی بے شک ان کا مار ڈالنا بڑی خطا ہے۔ اور زنا کے پاس نہ جاؤ بے شک وہ کھلی کھلی بے حیائی اور بری راہ ہے۔ اور نہ قتل کر وجان کو جو حرام کر دی