حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 365
حقائق الفرقان ۳۶۵ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ کہ ان کو جھڑ کو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) قرآن کریم فرماتا ہے کہ ماں باپ مشرک بھی ہوں تب بھی انکی رعایت واطاعت ملحوظ رکھو۔ اور كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ثبوت دیا ہے۔ ( بدر کلام امیر مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸) ۲۵- وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا - ترجمہ ۔ اور جھکا دے ان کے آگے عاجزی کا باز و نیاز مندی سے اور ان کے لئے دعا کرنا کہ اے میرے رب ان دونوں پر رحم فرما جیسا انہوں نے مجھ چھوٹے سے کو پالا ہے۔ تفسیر ۔ ان کی پرورش دنیاداروں کے لحاظوں سے نہیں بلکہ صرف دلی محبت و پیار سے اس طرح کرنا جس طرح پرندے اپنے بچوں کو پروں میں پرورش کے لئے لیتے ہیں۔ اور خدا سے یوں دعائیں مانگنا۔ اے میرے رب ! ان سے اس طرح رحم کے سلوک کر۔ جس طرح انہوں نے میرے لڑکپن میں پرورش فرمائی ۔ غرض جیسے والدین تیرے لڑکپن میں ۔ تیرے ہ ے ہمدرد تھے ایسا ہی تو ان کے لئے ہو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹) ٢٦ - رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صُلِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا - ترجمہ۔ تمہارا رب بخوبی جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے ۔ اگر تم سعادت مند ہو گے تو اللہ تعالیٰ رجوع کرنے والوں کا ضرور عیب ڈھانپنے والا ہے۔ تفسیر۔ سنو! مخاطبو! تمہارا پرورش کرنے والا تمہارے دلوں کے بھید جانتا ہے۔ پس وہاں ریا اور دکھلاوا کام نہیں آتا ۔ اگر سچ مچ کے نیک ہو تو وہ خدا ہمیشہ ہی اپنی طرف رجوع لانے والوں کو بخشنے والا ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹) رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ - بعض والدین با وجود خدمت کے پھر بھی اولاد کی شکایت کرتے ہیں یا ان کو بے وجہ تنگ کرتے رہتے ہیں ۔ فرمایا ۔ خدا تمہاری نیتوں سے خوب واقف