حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 363 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 363

حقائق الفرقان ۳۶۳ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ تفسیر۔ وَكَفَى بِرَبِّكَ - نحو کا نکتہ آپ کو سنائے دیتا ہوں۔ گی پر تک کے معنے کہتے ہیں ۔ كَفَى رَبُّكَ ہیں ۔ پس کفی بِرَبِّكَ کیوں ہوا؟ یہ ب کیوں بڑھی؟ نحویوں نے لکھا ہے کہ جب مدح یا ذم کا کوئی مقام ہوتا ہے تو پھر ایک جملہ کے دو جملے بنا لیتے ہیں ۔ اكتفِ بِرَبِّكَ تو کفایت کر اپنے رب سے۔ کفی بِرَبِّكَ - قَامَ بِأَخِيكَ مدح کے مقام میں بولیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۰) ٢١ - كُلَّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا - ترجمہ ۔ ہر ایک کو ہم مدد پہنچاتے ہیں یہ ہوں یا وہ تیرے رب کی بخشش سے ( یعنی اپنی ذاتی کریمی سے ) اور تیرے رب کی بخشش تو کچھ محدود اور کوتاہ نہیں۔ تفسیر - محظورا - ممنوع روکی گئی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) -۲۳ - لَا تَجْعَلْ مَعَ اللهِ إِلهَا آخَرَ فَتَقْعُدَ مَنْ مُومًا مَّخْذُولًا - ترجمہ۔ اللہ کے ساتھ کوئی اور اللہ نہ ٹھہرا لینا نہیں تو تو بیٹھ جائے گا مذمت کیا گیا لا چار بن کر ۔ تفسیر او مخاطب ! کبھی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو معبود نہ بنانا کہ خدا کی بھی عبادت و فرماں برداری کی اور اس کی بھی۔ اگر شرک کا مرتکب ہوا تو دنیا میں برا اور ذلیل ہوگا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۸) لا تَجْعَلْ - آخرت کے درجات اور فضیلتیں موقوف ہیں اس پر کہ تو خدا کے ساتھ شریک نہ ملائے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) ۲۴۔ وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرُهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا - ترجمہ ۔ اور قطعی حکم دے دیا تیرے رب نے کہ کسی کو نہ پو جو مگر اللہ ہی کو اور ماں باپ کے