حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 361
حقائق الفرقان ۳۶۱ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ مُبْصِرَةً لِتَبْتَغُوا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ وَ كُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْتُهُ تَفْصِيلًا - ترجمہ۔ اور ہم نے بنائے رات اور دن دو نشا نیکیں پھر ہم نے رات کی نشانی مٹادی اور دن کی نشانی کھلی ہوئی روشن رکھی تا کہ تم ضرور تلاش کر و فضل اور مال تمہارے رب کا یعنی ( مال کماؤ ) اور یہ بھی نتیجہ ہے کہ برسوں کی گنتی جانو اور حساب، اور ہر ایک چیز ہم نے بڑی تفصیل سے بیان کی ہے۔ تفسیر - وَجَعَلْنَا الَيْلَ وَالنَّهَارَ - عرب غموں اور دکھوں کو رات سے تعبیر کرتے۔ سمجھاتا ہے کہ وہ دکھ درد کی رات دور بھی کر دیتا ہے۔ جلد بازی سے گھبرا کر بد دعا ئیں نہیں مانگ لینی چاہئیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارِ ۔ ایک زمانہ ایسا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت چشم پوشی فرماتا ہے۔ وہ رات کہلاتا ہے۔ مگر جب مامور آتا ہے تو پھر مجرم گرفتار ہوتے ہیں۔ یہ زمانہ مسیح کا بھی ایسا ہی ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳) ۱۴ - وَ كُلَّ إِنْسَانِ الْزَمْنَهُ طَيرَةَ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ كِتَبًا يَلْقَهُ مَنْشُورًا - ترجمہ۔ اور ہم نے ہر ایک آدمی کے نتیجہ بدی کا حصہ اس کی گردن میں باندھ دیا ہے اور اس کے لئے ظاہر کریں گے ہم انجام کار ایک لکھی ہوئی کتاب جس کو وہ کھلا ہوا د یکھ لے گا۔ تفسیر - طيرة في عنقه ۔ جیسے جیسے اعمال کرتا ہے۔ ان کے اثر اور نتائج اسی عمل کرنے والے کے گلے میں بندھے ہیں ۔ اِنَّمَا أَعْمَالُكُمْ أَحْصَى عَلَيْكُمْ - ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)