حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 358 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 358

حقائق الفرقان ۳۵۸ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ کامیاب ہوئے تھے۔ اب تم چونکہ یہ نسخہ اللہ کے رسول کے مقابلہ میں استعمال کرتے ہو اس لئے ہرگز کامیاب نہ ہو گے ۔ چنانچہ چند آدمی شاہ فارس کی طرف سے گرفتار کرنے آئے۔ آپ نے ان کو فرمایا۔ میں کل جواب دوں گا ۔ صبح آپ نے فرمایا کہ جس نے تمہیں میری طرف بھیجا ہے، اس کے بیٹے نے اسے قتل کر دیا ہے۔ وہ یہ بات سن کر بہت حیران ہوئے ۔ بات میں بات آگئی ہے۔ ہر چند کہ وہ ایسی عظیم الشان نہیں ہے۔ وہ یہ کہ جب وہ اپیچی نبی کریم کے حضور آئے تو صبح صبح داڑھیاں منڈوا کر آئے ۔ آپ نے فرمایا۔ یہ تم کیا کرتے ہو۔ ہم اس امر کو کراہت کے ساتھ دیکھتے ہیں ۔ جہاں اوپر کا قصہ لکھا ہے۔ وہاں یہ بات بھی ہے ۔ خیر۔ ) اور خائب و خاسر واپس پھرے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب یہ یہودی ایسی باتیں سیکھتے ہیں جو ان کو ضرر دیتی ہیں ۔ ان کے حق میں مفید بالکل نہیں ہیں ۔ جواب یہ کرتے ہیں آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہیں ۔ ہاروت ماروت نے جو سکھا یا تھا وہ چونکہ نبیوں کے حکموں کے ماتحت تھا اس لئے کامیابی کا موجب ہوا۔ لیکن اب چونکہ نبی کی نافرمانی میں وہ ہتھیار چلتا ہے۔ اس کے لئے کچھ کام نہ دے گا۔ کیا اچھا ہوتا کہ وہ ایسی بڑی شئے کے بدلے میں اپنی جانوں کو نہ بیچتے ۔ بلکہ اب تو یہ ان کے لئے بہتر ہے کہ ایمان لائیں۔ متقی بن جاویں تو اللہ کے ہاں بہت اجر پائیں۔ البدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۳، ۴) إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ وَ إِنْ أَسَاتُمْ فَلَهَا ۖ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوا وُجُوهَكُمْ وَ لِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ لِيُتَبِرُوا مَا عَلَوْا تَثْبِيرًا - ترجمہ۔ اور حکم ہو گیا کہ بھلائی کرو گے تو اپنے لئے بھلائی کرو گے اور برائی کرو گے تو بھی اپنے ہی لئے پھر جب دوسرا وعدہ آیا تا کہ تمہارے منہ اداس کر دیں اور گھس پڑے مسجد میں جیسے پہلے گھس پڑے تھے اور تباہ کر دیں جہاں غالب ہوں بالکل تباہ ۔ تفسیر - ليسوا وُجُوهَكُمْ ۔ تمہارے بڑے آدمیوں کو ذلیل کر دیا۔ مسلمانوں پر بھی یہ زمانہ