حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 26 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 26

حقائق الفرقان ۲۶ سُوْرَةُ الْأَنْفَال جب تک وہ قوم آپ ہی اپنے متعلق معاملات میں تغیر نہیں کرتی اور بے شک اللہ بڑی دعائیں سننے والا اصلاح کے سامان جاننے والا اور بتانے والا ہے۔ تفسیر یاد رکھو! خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون یہی ہے کہ اللہ تعالی کے فیضان میں تبدیلی اسی وقت ہو سکتی ہے اور ہوتی ہے۔ جب انسان خود اپنے اندر تبدیلی کرے۔ اگر ہم وہی ہیں جو سال گزشتہ اور پیوستہ میں تھے تو پھر انعامات بھی وہی ہوں گے۔ لیکن اگر چاہتے ہو کہ ہم پر نئے نئے انعامات ہوں تو نئے نئے طریق پر تبدیلی کرو۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ صفحه ۱۱) ۵۹۔ وَ إِمَّا تَخَافَنَ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذُ إِلَيْهِمُ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَابِنِينَ - ترجمہ۔ اور اگر تم ڈرتے ہو کسی قوم سے کہ وہ معاہدہ صلح میں خیانت کریں گے تو ان کے معاہدہ کو ان کی طرف پھینک دو کہ برابر ہو جاؤ ۔ اللہ بے شک خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ تفسیر اللہ نہیں دوست رکھتا خیانت کر نیوالوں کو ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۲) ۶۰ - وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ - ترجمہ ۔ یہ کبھی خیال نہ کریں وہ جو انکار کرتے ہیں کہ وہ بڑھ جائیں گے بے شک وہ کبھی عاجز نہ کر سکیں گے۔ تفسیر لوگ اپنے دوستوں ، حاکموں محسنوں کا لحاظ تو کرتے ہیں مگر اللہ جل شانہ کی عظمت و جبروت کا کچھ لحاظ نہیں کرتے۔ اس کی نافرمانی کئے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ولا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۳)