حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 339
حقائق الفرقان ۳۳۹ سُورَة النَّحل ۹۴ - وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِنْ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِى مَنْ يَشَاءُ وَلَتُسْلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتا لیکن وہ راہ سے ہٹاتا ہے جسے چاہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہے اور تمہارے کئے کی تم سے ضرور پرسش ہوگی ۔ تفسیر ۔ وَلَوْ شَاء الله - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اگر جبر مقصود ہوتا تو سب ہی مسلمان ہو جاتے۔ مگر خدا نے جبر نہیں کیا۔ جو ضلالت کی راہوں پر چلتا ہے اسے گمراہ ٹھہراتا ہے۔ اور جو ہدایت کی راہوں پر چلتا ہے۔ اسے مہدی بناتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷) ۹۵ - وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْمَانَكُمْ دَخَلًا بَيْنَكُمْ فَتَزِلَ قَدَمًا بَعْدَ ثُبُوتِهَا وَ تَذُوقُوا السُّوءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ لَكُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - ترجمہ۔ اور نہ بناؤ آپس کی قسموں کو فساد کا سبب تو پھسل جائے گا قدم جمے پیچھے اور تم بڑی سزا چکھو گے اس وجہ سے کہ تم نے اللہ کی راہ سے روکا اور تم کو بڑا عذاب ہوگا۔ تفسیر ۔ فَتَزل قدم ۔ یہ ایک محاورہ ہے ۔ وَلَكُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔ سبیل اللہ کے روکنے والوں کو جتا دیا کہ ایک وقت آتا ہے کہ تمہارے بت توڑے جاویں گے اور مکہ فتح ہو جاوے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷) ۹۸- مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ جس نے اچھا کام کیا وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ہوا ئیماندار تو ہم اس کو ضرور اچھی طرح زندہ رکھیں گے عزت و آبرو کے ساتھ اور ان کو عنایت فرمائیں گے ان کے عمدہ کاموں کا اجر جو وہ کرتے تھے۔