حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 337
حقائق الفرقان ۳۳۷ سُورَة النَّحل ضرورت نہیں۔ ہاں ایک بات ہے اگر آپ کا رعایا سے اچھا سلوک نہیں تو اس کے افراد بد دعائیں دے رہے ہوں گے۔ تو میں ایک دُعا کرنے والا کیا کر سکتا ہوں۔ باقی رہے روپے۔ سو جب آپ نے فقیر سمجھا ہے تو پھر غنی نہیں ہو سکتا۔ اس آفیسر نے کہا کہ میں نے نہ ایسا آدمی ہندؤوں میں دیکھا ہے نہ مسلمانوں میں ۔ میں نے کہا سردار صاحب ایسے آدمیوں کے ساتھ رشتہ ہو تو پھر کیا بات ہے۔ سنو! عبدالحی کی ماں اسی بزرگ کی بیٹی ہے۔ خدا تعالیٰ میری خواہشیں تو یوں پوری کرتا ہے۔ اب میں غیر کا محتاج بنوں تو یہ عدل نہیں ۔ میں نے نیکوں سے اخلاص کے ساتھ تعلق چاہا تو خدا کو بھی پسند آیا۔ ہمارے گھر میں باغ لگا دیا۔ فرط دیئے عقل مند بھی دیئے ۔ اس واسطے میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ تمہارا ہتھیار دعا ہو جائے ۔ دعا بڑی نعمت ہے۔ الفضل مورخہ ۲ جولائی ۱۹۱۳ ء صفحہ ۱۵، ۱۶) ۹۲ - وَ أَوْفُوا بِعَهْدِ اللَّهِ إِذَا عُهَدتُّمْ وَلَا تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ - ترجمہ۔ اور پورا کرو اللہ کا اقرار جب تم آپس میں قول و قرار کرو اور نہ توڑ و قسموں کو ان کے پختہ کئے پیچھے اور تم کر چکے ہو اللہ کو اپنا ضامن ۔ بے شک اللہ جانتا ہے جو کرتوت کرتے ہو یا کرو گے۔ تفسیر اور پورا کر واقرار اللہ کا جب آپس میں قرار دو اور نہ توڑو قسمیں پکی کئے پیچھے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۹) وَلَا تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ ۔ یہ ایک پیشگوئی فرماتا ہے کہ ایک وقت مشرکین عہد توڑیں گے۔ یہ بھی ثبوت نبوت ہے۔ کیونکہ آخر حدیبیہ کی صلح کو کفار نے توڑا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶) ۹۳ - وَ لَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَانَّا تَتَّخِذُونَ أَيْمَانَكُمْ دَخَلًا بَيْنَكُمْ أَنْ تَكُونَ أُمَّةٌ هِيَ أَرْبى مِنْ أُمَّةٍ إِنَّمَا يَبْلُوكُمُ اللَّهُ بِهِ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ مَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ۔ ترجمہ۔ اور نہ بنواُس عورت کے جیسے جس نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اپنا کاتا ہوا سوت یعنی مضبوط کئے