حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 307 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 307

حقائق الفرقان ۳۰۷ سُورَةُ النَّحل ٦٢ - وَ لَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر اللہ لوگوں کو پکڑتا ان کے ظلم کی وجہ سے تو کوئی حرکت کرنے والا زمین پر نہ چھوڑتا لیکن وہ ان کو مہلت دے رہا ایک وقت معین تک پھر جب ان کا وقت آ جائے گا تو وہ ایک گھڑی پیچھے نہ ہٹا سکیں گے اور نہ آگے بڑھا سکیں گے۔ تفسير لَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ - کس قدر بدکاریاں ہوتی ہیں ۔ کس قدر بد معاملگیاں ہوتی ہیں ۔ کس قدر شرک ہوتا ہے۔ اگر ان سب کی سزا میں اللہ پکڑے تو سب ہی ہلاک ہو جاویں۔ جب آدمی ہلاک ہو گئے تو حیوان وغیرہ خود بخود ہی ہلاک ہو گئے ۔ کیونکہ یہ تو انسان کی خاطر سے ہیں ۔ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً - آئے ہوئے وقت کو پیچھے نہیں کر سکتے ۔ - ایک بزرگ کی بات سناتا ہوں ۔ ان سے کسی نے کہا۔ میں نے دودھ میں پانی ملا کر بیچا ہے۔ مجھے تو بڑا ہی نفع ہوا ہے۔ کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس بزرگ نے کہا کہ جتنا پانی تم اب تک ملا چکے ہو۔ اتنا ایک گڑھا کھود کر اس میں پانی ڈالو اور اس میں اترو۔ چنانچہ اس نے ایسا کیا تو اس کے گلے تک آیا۔ بزرگ نے فرمایا ۔ دیکھو ابھی تمہارے ڈوبنے کا وقت نہیں آیا۔ غرض بدکار کی بدکاری کی سزا کے لئے بھی ایک وقت ہوتا ہے۔ لَا يَسْتَقْدِمُونَ ۔ اور نہ پہلے کر سکتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۴) ٦٣ - وَ يَجْعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكْرَهُونَ وَ تَصِفُ الْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ الْحُسْنَى لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ أَنَّهُمْ مُفْرَطُونَ۔ - ترجمہ ۔ اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے لئے وہ چیز جس سے خود کراہت کرتے ہیں (یعنی بیٹیاں ) اور ان کی زبانیں جھوٹ بات بولتی ہیں کہ انہیں کے لئے بھلائی ہے بلکہ سچ یہ ہے کہ بے شک ان کے لئے آگ ہے اور وہ ناریوں کے پیش رو ہیں۔