حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 294 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 294

حقائق الفرقان ۲۹۴ سُورَة النَّحل میں سے زیور جس کو تم پہنتے ہو۔ اور تو دیکھتا ہے کشتیوں کو کہ ہوا اور پانی کو چیرتی ہوئیں دریا میں چلی جاتی ہیں اور تاکہ تم حاصل کرو اس کا فضل اور دولت اور شکر گزار بن جاؤ۔ تفسیر - لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا - سمندر کا بعض پانی بہت تلخ ہوتا ہے۔ مگر اس کی مچھلی خوش ذائقہ ہوتی ہے۔ اسی طرح خدا کی مخلوقات ہیں جو شریر ہیں ۔ انہی میں سے ایک نیک مبعوث ہو جاتا ہے۔ مَوَاخِرَ - بو جھل ۔ ہواؤں کو چیرنے والی ۔ بڑی آواز سے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳) ١٦ - وَ الْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَ اَنْهَرَا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ - ترجمہ۔ اور رکھ دیئے زمین میں پہاڑتا کہ زمین زلزلہ کھائے تمہارے ساتھ اور ندیاں اور راستے بنائے تا کہ تم منزل مقصود کو پہنچ جاؤ۔ تفسیر - تَمِيدَ بِكُم - منذ - چکر کھانا ۔ دوران سر کو بھی کہتے ہیں۔ تبید بکھ کے معنے ہوئے ۔ وہ بھی تمہارے ساتھ ہی چکر کھاتے ہیں۔ دوسرے مید کے وہ معنے ہیں جس سے میدہ کا لفظ نکلا ہے۔ جس کو کھاتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳) تبيد بكم - لغت عرب میں مَا دَنِي يَمِيدُنِي أَطْعَمَنِی (مفردات القرآن الراغب) اور میڈ کے معنی ہیں ہلنا ۔ دیکھو ۔ مان دیکھو ۔ مَا دَ يَمِيدُ مَيْدًا وَمَيْدَانًا، تَحَرَّكَ ( قاموس اللغة ) مَادَهُمْ أَصَابَهُمْ دوار (قاموس ) والمائدة : الدَّائِرَةُ مِنَ الْأَرْضِ " (قاموس )) قاموس ) ان معنوں کے لحاظ سے جو مَا دَنِي يَمِيدُنِي کے کئے گئے ہیں۔ اس آیت کے یہ معنے ہوئے کہ رکھے زمین میں پہاڑ اس لئے کہ ا مَا دَنِي يَمِيدُنِي کے معنی ہیں ۔ اس نے مجھے کھانا کھلایا ۔ ۲ مَا دَيَمِيدُ مَيْدًا وَمَيْدَانًا کے معنی ہیں ۔ وہ حرکت میں آیا۔ سے مادھم کے معنی أَصَابَهُمْ دُوَارٌ - انہیں چکر آنے لگے ان کا سر چکرانے لگا۔ المائدة کے معنی ہیں الدَّائِرَةُ مِنَ الْأَرْضِ ۔ زمین کا دائرہ ۔