حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 283 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 283

حقائق الفرقان ۲۸۳ - لَعَمْرُكَ إِنَّهُمُ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ - - سُورَة الْحِجْر ترجمہ ۔ قسم ہے تیری ذات کی اے پیارے محمدؐ! کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ اپنے نشہ میں دل کے اندھے ہو رہے تھے۔ تفسیر - تعمرك - مسیح موعود نے کہا ہے۔ تیرے منہ کی ہی قسم اے میرے پیارے احمد “ اس پر اعتراض کرنے والے اس آیت پر غور کریں۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۲) يَعْمَهُونَ - ا - اندھے ۲۔ نا عاقبت اندیشی کرتے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) ۷۶ تا ۷۸ - إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ وَ إِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ - إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ اس میں بے شک نشانیاں ہیں ذی فراست لوگوں کے لئے ۔ اور وہ بستی سدا آمد و رفت کی راہ پر ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس میں بڑی نشانی ہے ایمانداروں کے لئے ۔ تفسیر - له سير - لِلْمُتَوَسِّمِینَ ۔ وہ لوگ جو بڑی فراست والے ہوں اور عبرت پکڑنے والے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) انها ۔ وہ بستیاں۔ عذاب کا نشان۔ مقیم - موجود ۔ واضح ۔ وہاں کی جھیل کا نام ڈیڈ سی ۔ جھیل مردار جس میں کوئی جاندار زندہ نہیں رہتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) ۸۰۷۹ وَإِنْ كَانَ أَصْحُبُ الْأَيْكَةِ لَظَلِمِينَ - فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِامَامٍ مُّبِينٍ - ترجمہ۔ اور بے شک ایکہ (یعنی بن ) کے رہنے والے ظالم ہی تھے۔ تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور یہ دونوں شہر کھلی سڑک پر ہیں۔