حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 232 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 232

حقائق الفرقان ۲۳۲ سورة الرعد تمہارے اعلیٰ اور ادنی درجہ کے لوگوں میں سے یا یہ کہو کہ ہر طبقہ اور درجہ میں سے جو عظیم الشان اور سلیم الفطرت لوگ ہیں وہ سب کے سب اسلام میں داخل ہو کر تمہاری جمیعت کو دن بدن کم کر رہے ہیں ۔ غرض ما مور من اللہ کا وجود ایک حجتہ اللہ ہوتا ہے۔ اس کی جماعت بڑھتی جاتی اور اس کے مخالف دن بدن کم ہوتے جاتے ہیں۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۶) ۴۳۔ وَقَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ وَ سَيَعْلَمُ الْكُفْرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ - ترجمہ اور تحقیق تدبیر کر چکے ہیں ان سے پہلے والے تو اللہ ہی کے اختیار میں ہیں سب تدبیریں وہ جانتا ہے ہر ایک جی جو کر رہا ہے اور عنقریب جان لیں گے کا فر کہ کس کے لئے ہے انجام کا گھر ۔ تفسیر - مگر ۔ ہمارے ملک میں اس کے معنے خراب ہو گئے ہیں ۔ دیکھئے عرب میں گالی یہ ہے کہ کسی کو کہنا شکست پا گیا۔ یا اس نے قحط میں بھوکوں کو کھانا نہ دیا اور ہمارے ملک میں گالی کا مفہوم پورا ہی نہیں ہوتا جب تک اپنی ماؤں کو سوروں کے سپرد نہ کر لیں ۔ مکر عربی میں تدبیر کو کہتے ہیں ۔ اور یہ تدبیریں دو قسم کی ہیں بری اور پاک ۔ چنانچہ ۔ قرآن کریم میں فرمایا ہے ۔ وَاللهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ (آل عمران : ۵۵) اور لَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا باهله (فاطر: ۴۴)۔ یاد رکھو کہ ہمیشہ لفظوں کے وہ معنے لیں جو کہ اصل زبان میں ہوں۔ ہندوستان کا مذاق عجیب ہے۔ لکھنؤ میں خلیفہ حجام کو کہتے ہیں اور لواطت کی مرض کو علت المشائخ ۔ حالانکہ عربی زبان میں خلیفہ اور شیخ بڑے پاک اور اعلیٰ خطاب ہیں ۔ لے اور اللہ کی تدبیریں خیر و برکت سے بھری ہوئی ہیں۔ ہے اور بری تدبیر کا وبال کسی پر نہیں پڑتا مگر اسی تدبیر کرنے والے پر ( یا جو اس کے لائق ہے )۔