حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 13
حقائق الفرقان ۱۳ سُورَةُ الْأَنْفَال ۳۱۔ وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَ يَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ ۔ ترجمہ۔ اور جب تدبیر کی کافروں نے تیرے لئے کہ تجھے قید کر دیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں اور وہ ایک تدبیر کر رہے تھے ( تیرے نقصان کی اور اللہ تد بیر کر رہا تھا اور اللہ کی تدبیریں خیر و برکت سے بھری ہوئی ہیں۔ تفسیر - وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ - متقی کو تمام مشکلات سے مخلصی اور کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ پیش کرتا ہے۔ خَيْرُ الْمُكِرِينَ ۔ تدبیر کرنے والوں میں تو خیر و برکت والا تو خدا ہی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۲) 66 مفردات راغب عربی کی مستند لغت قرآن میں لفظ ”مکر “ کے نیچے لکھا ہے۔ الْمَكْرُ صَرْفُ الْغَيْرِ عَمَّا يَقْصِدُ بِحِيْلَةٍ - مخالف کے مقاصد کو تد بیر سے روک دینا مکر ہے۔ ابن الاثیر کے جس نے لغت قرآن وحدیث پر کتاب لکھی ہے لکھتا ہے۔ مَكْرُ اللهِ اِيُقَاعُ بَلَائِهِ بِأَعْدَائِهِ دُونَ أَوْلِيَائِهِ - النبی مکر کے معنی ہیں مخالفانِ الہی پر عذاب کا ڈالنا اور مقربوں کو ان عذابوں سے بچانا۔ لسان العرب میں ہے جو عربی لغت کی بڑی مستند کتاب ہے الْمَكْرُ احْتِيَالُ فِي خُفْيَةٍ یعنی مخفی تدابیر کو مکر کہتے ہیں ۔ قرآن کریم نے ان معانی کی خود بھی تفصیل فرمائی ہے۔ جہاں فرمایا ہے۔ وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَ يَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ - یعنی جب تیرے مقاصد کو ان لوگوں نے جو منکر ہوئے تدابیر سے روکنا چاہا اس طرح پر کہ تجھے قید کر لیں یا تجھے قتل کر دیں یا وطن سے تجھے نکال دیں اور وہ تدبیریں کرتے ہیں اور کریں گے۔ لے یہ بے بہا کتاب محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابن الاثیر کے نھایۃ لغت قرآن وحد یہ هاية لغت قرآن وحدیث کے حاشیہ پر مصر میں طبع ہوگئی ہے۔ ہے۔ والحمد لله رب العالمین ۔ ۲۔ یہ کتاب علیحدہ اور مع ۔ اب علیحدہ اور مع مفردات راغب اور تقریب النهاية مصر میں چھپ گئی ہے۔