حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 196 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 196

حقائق الفرقان ۱۹۶ سُورَة يُوسُفَ ۵۵- وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُونِي بِهِ اسْتَخْلِصُهُ لِنَفْسِي فَلَمَّا كَلَّمَهُ قَالَ إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينَ آمِينَ - ترجمہ ۔ اور بادشاہ نے کہا یوسف کو میرے پاس لاؤ کہ میں اس کو اپنے ہی لئے خاص کرلوں (یوسف آئے ) جب بادشاہ نے اُن سے بات چیت کی یوسف کو کہا کچھ شک نہیں کہ آج تم ہمارے پاس معتبر جگہ پا کر امانت دار بنے۔ تفسير - اسْتَخْلِصُہ ۔ اپنے خاص لوگوں میں اسے رکھوں گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۱) ۵۶ - قَالَ اجْعَلْنِي عَلَى خَزَائِنِ الْأَرْضِ إِنِّي حَفِيظٌ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ یوسف نے کہا کہ آپ مجھے ملک کے خزانہ کا محافظ بنادیں کیوں کہ میں بڑی حفاظت کرنے والا بڑا جاننے والا ہوں ۔ تفسیر۔ قَالَ اجْعَلْنِی۔ یوسف نے بادشاہ کے پاس رہنا بھی پسند نہ کیا۔ وہ عہدہ دیتا تھا۔ اس کا انکار بھی نامناسب تھا۔ الگ رہنا بھی ٹھیک نہ تھا۔ اس لئے خزائن الارض پر قبضہ کیا۔ افسر مال بن پر گئے ۔ سب محتاج ہو گئے۔ کوئی مخالف شرنہ کر سکا۔ خَزَائِنِ الْأَرْضِ - محاصلِ زمین ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) ۵۷۔ وَ كَذَلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ يَتَبَوَّلُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَاءُ نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَاءُ وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے اسی طرح یوسف کو جگہ دی ملک مصر میں کہ اس میں رہے جہاں چاہے ۔ ہم پہنچاتے ہیں اپنی مہربانی سے جسے چاہیں ( ترقی اور کمال پر ) اور ہم ضائع نہیں کرتے بدلہ محسنوں کا۔ مہر تفسیر محسنین ۔ خدا نے بھی یوسف کو محسن کہا۔ قید کے ساتھیوں نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)