حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 184 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 184

حقائق الفرقان ۱۸۴ سُورَة يُوسُفَ ۲۴- وَ رَاوَدَتْهُ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا عَنْ نَفْسِهِ وَ غَلَقَتِ الْأَبْوَابَ وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ مَثْوَايَ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ - ترجمہ۔ اور یوسف کو پھسلا یا اس عورت نے جس کے گھر میں وہ رہتا تھا صحبت سے رکنے سے اور بند کئے دروازے اور کہنے لگی یہ سارا بناؤ سنگار تیرے ہی لئے ہے ( یا لو آؤ کہتی ہوں میں تجھے ) یوسف نے جواب دیا معاذ اللہ ( یہ کیونکر ہو سکتا ہے ) بے شک وہ میرا رب ہے اس نے اچھی طرح رکھا ہے مجھ کو بے شک بات یہ ہے کہ نہال و با مراد نہیں ہوتے بے جا کام کرنے والے ظالم ۔ تفسیر - هيت لك - بناؤ سنگار اور تمام سامان کر کے کہا کہ ایسے آؤ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰) ۲۵- وَ لَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْ لَا أَنْ ذَا بُرْهَانَ رَبِّهِ كَذَلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِينَ - ترجمہ۔ اس عورت نے بھی زور لگا یا یوسف سے ملنے میں اور یوسف نے بھی عورت سے بچنے میں کیونکہ وہ دیکھ چکا تھا دلیل اپنے رب کی اور بات یہ ہی تھی کہ ہم نے اس سے پھیر دی برائی اور بے حیائی بے شک وہ ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے تھا۔ تفسیر - هم - یوسف نے اس عورت کو روکنے میں زور لگایا۔ لَوْلَا أَن تَابُرْهَانَ رَبِّهِ ۔ اگر اللہ تعالیٰ کی تعلیم اور احکام دربارہ عفت اس کو نہ ملے ہوتے۔ تو وہ اس عورت سے بچنے کی کوشش نہ کرتا اور اس کو نصیحت کرنے میں زور نہ لگاتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰) حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے محض خدا تعالیٰ کے خوف سے ایک عورت کے ساتھ بدکاری کرنے سے پر ہیز کیا۔ ورنہ ایک عام آدمی بھی جس کی نگاہ بہت ہی چھوٹی اور پست ہو کہہ سکتا ہے کہ اس تعلق سے وہ اس عزت سے جو اس وقت ان کی تھی زیادہ معزز اور آسودہ حال ہوتے۔ در آسودہ حال ہوئے ۔ اگر چہ یہ خیال ایک دنی الطبع آدمی کا ہو سکتا ہے مومن کبھی وہم بھی نہیں کر سکتا کہ کسی بدی اور بدکاری میں