حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 180
حقائق الفرقان ۱۸۰ سُورَة يُوسُفَ ضَيْلٍ مُّبِينِ ۔ کاٹنے والی محبت ۔ یوسف کے ساتھ ایسی محبت ہے جو ہم سے قطع محبت کراتی ہے۔ مِنْ بَعْدِهِ ۔ بعض لوگ ایسا خیال کرتے ہیں کہ یہ بدی ہم کر لیں ۔ پھر نیک بن جائیں گے۔ ایسے آدمیوں کو نیکیوں کی توفیق نہیں حاصل ہوتی ۔ بعد میں تو بہ کر لینے کی نیت کے ساتھ بدی کی طرف جھکنا کبھی اعمال صالح کی توفیق نہیں دیتا۔ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹) احَبُّ إِلَى آبِینَا ۔ جیسے اس قوم میں نبی کریم خدا کے محبوب بن گئے ۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹) 11 - قَالَ قَابِلٌ مِنْهُمْ لَا تَقْتُلُوا يُوسُفَ وَ الْقُوهُ فِي غَيْبَتِ الْجُبِّ يَلْتَقِطْهُ بَعْضُ السَّيَّارَةِ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ - ترجمہ۔ ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا کہ قتل تو نہ کرو یوسف کو ہاں اس کو ڈال دو کسی اندھے کوئیں میں کوئی راہ چلتا اسے اٹھا لے جائے گا جب تم کرتے ہی ہو۔ تفسیر - لا تَقْتُلُوا يُوسُفَ ۔ نبی کریم کے دشمن اس سے زیادہ سخت تھے۔ کیونکہ انہوں نے قتل کا فیصلہ کر دیا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹) غَيْبَتِ الْجُبِّ - قَعْرُ بِر ۔ وہ کنواں اس کو غائب کر دے۔ وہ ایک خاص کنواں تھا اور اسی کی طرف اشارہ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹) ۱۲ ، ۱۳ - قَالُوا يَابَانَا مَا لَكَ لَا تَأْمَنَّا عَلَى يُوسُفَ وَ إِنَّا لَهُ لَنْصِحُونَ ۔ أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا يَرْتَعُ وَ يَلْعَبُ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ - ترجمہ۔ (باپ کے پاس جا کر ) بھائیوں نے کہا اے ہمارے باپ! کیا وجہ ہے کہ آپ ہمارا اعتبار نہیں کرتے یوسف پر اور ہم تو اس کے خیر خواہ ہی ہیں؟ کل اس کو بھیجئے ہمارے ساتھ خوب کھائے اور کھیلے اور ہمیں اس کے نگہبان ہیں۔