حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 175 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 175

حقائق الفرقان ۱۷۵ سُورَةٌ هُودٍ ۱۲۴ - وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَ إِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ فَاعْبُدُهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ - ترجمہ اور اللہ ہی کو بخوبی معلوم ہے چھپی ہوئی بات آسمانوں اور زمین کی اور اسی کی طرف پھرنا ہے سب کا کام ۔ تو تم اسی کی عبادت کرو اور اسی پر بھروسہ کرو۔ اور تیرا رب تو غافل نہیں ہے اس سے جو تم کرتے ہو۔ تفسیر - غَيْبُ ۔ یہ سب انبیاء کے واقعات جو قرآن شریف میں بیان کئے ہیں یہ غیب یعنی پیشگوئیاں ہیں۔ جیسا کہ ان انبیاء کو کامیابی ہوئی اور ان کے مخالف ہلاک اور تباہ ہوئے ۔ ایسا ہی حال حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپؐ کے احباب کا اور جس طرح انبیاء کے مخالفوں کا حال ہوا۔ اسی طرح آپ کے مخالفوں کا ہوگا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹)