حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 173 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 173

حقائق الفرقان غریب آدمیوں سے یعنی سب سے۔ ۱۷۳ سُورَةٌ هُودٍ تفسیر۔ جہاں تک تاریخی واقعات قدیمہ اور جدیدہ آثار اور عقل شہادت دیتی ہے۔ اس دنیا میں اضداد کا مقابلہ ہوتا رہا اور یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی مدت تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ کیمسٹری کی گواہی ذرات عالم کی نسبت اس وقت چھوڑ دو۔ انسانی گروہ پر نظر کرو۔ سعید کے ساتھ شقی یا سریشٹ (اچھا) کے ساتھ دیسو (برا) کب سے مقابلہ کر رہا ہے۔ مؤمن و کافر کا جھگڑا اور عالم و جاہل کا تنازعہ کوئی پہلی قسم سے جدا فساد نہیں ۔ یہ الفاظ سعید اور شقی ۔ بھلے اور بُرے یا سریشٹ اور دیسو کے ہی عنوان ہیں۔ اور ان کا مخاصمہ وہی اضداد کی باہمی جنگ ہے۔ یہ باہمی حملہ بڑے بڑے نتائج کا موجب اور خدا ترس پر سمجھ والوں کے واسطے انواع واقسام فوائد کا باعث ہے ان منافع کا تذکرہ جو اس جدال و قتال سے اس حملہ کے مجاہدین اور شہداء کے حق میں پیدا ہوتے ہیں اس رسالہ میں ناموزوں ہے ۔ مگر قدرت کے کارخانہ میں جب اختلاف موجود ہے پھر ایسی قوت اور طاقت کے ساتھ ہو رہا ہے کہ مخلوق میں کوئی بھی نہیں گزرا اور نہ ہے جس نے اس اختلاف کو مٹا یا ہو بلکہ یہ سچا الهام وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ اس جنگ کے قیام کی خبر دیتا ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱) دیکھو اس وقت تم بیٹھے ہو۔ سب کی آوازوں میں اختلاف، لباسوں میں اختلاف ، مکانوں میں اختلاف، صحبتوں میں اختلاف، مذاقوں میں اختلاف ، غرض اختلاف ایک فطری امر ہے۔ اب خدا ہی کا فضل ہے کہ تم ایک وحدت کے نیچے آ گئے ہو۔ میں کبھی گھبرایا نہیں کرتا کہ فلاں شخص کو کیوں ہمارا خیال نہیں ۔ کیونکہ میرے مولیٰ کا ارشاد ہے وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ - پس جس پر فضل ہوا وہ اختلاف سے نکل کر وحدت ارادی کے نیچے آجائے گا۔ الفضل جلد نمبر ۴ مورخہ ۹ جولائی ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵) علم الکیمیا ۔ ۲ے اور ہمیشہ رہیں گے اختلاف مچاتے مگر جن پر رحم کیا تیرے پروردگار نے ۔