حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 156 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 156

حقائق الفرقان ۱۵۶ سُورَةٌ هُودٍ ۷۳- قَالَتْ يُوَيْلَتَى وَالِدُ وَ أَنَا عَجُوزٌ وَ هُذَا بَعْلِي شَيْئًا ۖ إِنَّ هَذَا لَشَيْء عَجِيب - ترجمہ۔ ابراہیم کی بیوی بولی اے عجب ! کیا میں جنوں گی حالانکہ میں تو بڑھیا ہوں اور یہ میرا خاوند بڑھا آدمی ہے یہ تو بڑے ہی تعجب کی بات ہے۔ تفسیر۔ یوٹیلٹی ۔ یہ عورتوں کا طرز کلام ہے۔ هذَا بَعْلِي شَيْخًا - تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت جناب ابراہیم علیہ السلام کی عمر ۹۹ سال تھی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ / دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۷) ۷۴- قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللهِ رَحْمَتُ اللَّهِ وَ بَرَكْتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ - ترجمہ۔ فرشتوں نے کہا ہیں تو تعجب کرتی ہے اللہ کے حکم سے اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہیں؟ تم پر اے گھر والو۔ بے شک اللہ بڑا حمد کیا گیا بہت بزرگیوں والا ہے۔ تفسیر - عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ ۔ اس سے یہ مسئلہ حل ہو گیا کہ اہل بیت میں بیبیاں شامل ہیں۔ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ اَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ - (القصص: ۱۴)۔ کھ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔ پس بڑا افسوس ہے کہ شیعہ اہل بیت میں بیبیوں کو شامل نہیں کرتے اور يُطَهِّرَ كُمْ (الاحزاب: ۵۴) میں کم ضمیر کو مذکر کے لئے بتاتے ہیں۔ وہ دیکھیں کہ یہاں بھی ایک عورت کے لئے برکتهُ عَلَيْكُمْ آیا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۷) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بی بی کے متعلق قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ رَحْمَتُ اللَّهِ وَ بَرَكْتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ (هود : ۷۴) - حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب بیٹے کی خوشخبری دی گئی تو بی بی سارہ نے تعجب کیا۔ تب خوشخبری دینے والوں نے کہا۔ اے اہل بیت کیا تو لے کیا تم کو پتہ بتاؤں ایک گھرانے کا جو اس بچہ کی بخوبی پرورش کرے