حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 152
حقائق الفرقان ۱۵۲ سُورَةٌ هُودٍ کوئی سوائے اللہ کے تمہاری نیت قول و فعل میں محبوب اور مقصود نہ ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷) ۵۶،۵۵ - إِنْ تَقُولُ إِلَّا اعْتَرَابِكَ بَعْضُ الهَتِنَا بِسُوءٍ قَالَ إِنِّي أَشْهِدُ اللهَ وَ اشْهَدُوا أَنِّي بَرِى مِمَّا تُشْرِكُونَ مِنْ دُونِهِ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُون - ترجمہ ہمارا تو یہی مقولہ ہے کہ ہمارے کسی ٹھا کر اور معبود کی تجھ کور جعت لگ گئی ہے بری طرح ۔ ھود نے کہا میں تو گواہ کرتا ہوں اللہ کو اور تم بھی گواہ رہو اور میں تو ان سے بیزار ہوں جن کو تم شریک کرتے ہو۔ اللہ کے سوا ۔ تو تم تدبیر کرو حملے کی مجھ پر سب مل کر اور پھر مجھے مہلت بھی نہ دو۔ تفسیر کیدُونِي جَمِيعًا ۔ تم بھی اور تمہارے بت بھی ۔ انبیاء جتھے کے محتاج نہیں ہوتے ۔ دیکھو یہاں کا کوئی جتھا نہیں ۔ کسی تحدی اور جرات سے اعلان کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷) و نام ۵۷- إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ رَبِّي وَرَبِّكُمْ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ أَخِذُ بنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - ترجمہ۔ میں نے بھروسہ کیا ہے اللہ پر جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا رب ہے۔ کوئی حرکت کرنے والا نہیں مگر اللہ ہی اس کی چوٹی پکڑنے والا ہے کچھ شک نہیں کہ میرا رب سیدھی راہ پر ہے۔ تفسیر مَا مِن دَابَّةٍ - جب سب جان داروں پر خدا تعالیٰ کی حکومت ہے تو ہمیں کوئی چیز ضرر کیونکر دے سکتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)