حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 6 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 6

حقائق الفرقان ۶ سُورَةُ الْأَنْفَال کہ تیری رضی اللہ تعالی کی رمی ہے ۔ کیا ہی سچ ہے کہ دشمن کو تیر مارنا یا اپنی مار کا دشمن کو نشانہ بنانا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کے ارادہ سے وابستہ ہے والا ہاتھ خطا بھی جاتا ہے ۔ اب کیسا سیدها و صاف مطلب آیت شریفہ کا ہے مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ ۔ یعنی تو نے دشمنوں پر نہیں پھینکا جو کچھ پھینکا بلکہ خدا نے پھینکا یعنی اللہ نے تجھے مظفر و منصور کیا۔ اور در حقیقت اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت کے سوا کون اپنی طاقت اور تدبیر سے فتح مند ہو سکتا ہے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۴۳-۲۴۴) ۲۰ - إِنْ تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَاءَكُمُ الْفَتْحُ وَإِنْ تَنْتَهُوا فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَإِنْ تَعُودُوا نَعُدُ وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَ لَوْ كَثْرَتْ وَ أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ۔ (اے منکرو) تم فتح چاہتے ہو تو وہ آ گئی تمہارے پاس اور اگر تم باز آ جاؤ تو وہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم لوٹو گے تو ہم بھی لوٹیں گے اور ہر گز تم کو فائدہ نہ دے گی تمہاری جماعت کچھ بھی تو ہم کا اگر چہ بہت ہوں اور اللہ تو ایمان داروں ہی کے ساتھ ہے۔ تفسیر ۔ اِن تَسْتَفْتِحُوا ۔ یہ کفار کو خطاب ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۱) ۲۵- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمُ * وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ۔ - ترجمہ ۔ اے ایمان والو! اللہ اور رسول کی باتیں سنا کرو جب وہ تم کو بلائیں ان سے مردے زندہ ہوتے ہیں ( یا وہ مردوں کو زندہ کرتے ہیں ) اور جان رکھو کہ اللہ آڑے آجاتا ہے آدمی اور اس کے دل کے اور یہ جانو کہ تم سب اللہ ہی کے پاس اکٹھے کئے جاؤ گے۔ تفسیر۔ کھانا جو حفظ حیات و حفظ طاقت کے لئے ہے۔ اس میں بھی طبائع مختلف ہیں ۔ کسی کے لئے ادنی سا کھانا بہت اعلیٰ اور کسی کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا مضر ہوتا ہے۔ یہی حال لباس کا ہے۔ بعض ضرورت کے مطابق ۔ بعض بہت سے کپڑے پہنتے ہیں۔ بعض صرف لنگوٹ رف لنگوٹ باندھتے ہیں ۔ بو ۔ ہیں۔ پھر