حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 136
حقائق الفرقان ۱۳۶ سُورَةٌ هُودٍ جو حق کے انکار کرنے کی سزا میں ہے اس سے بہت بڑھ کر ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۴) اور یہ کہ عفو مانگو اپنے رب سے اور حفاظت طلب کرو پھر اسی کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔ مخالفت پر بتاتا ہوں کہ تم پر میری مخالفت کا وبال آئے گا اور ناکام رہو گے اور موافقت پر تمہیں بشارت اور خوشخبری سناتا ہوں۔ پھر اس وعظ امید و بیم کے بعد فرماتا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۴) یعنی اگر تم منہ پھیرو گے تو بے ریب میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۴) وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ - ترجمہ ۔ اور کوئی چلنے والا نہیں زمین پر مگر اللہ ہی کے ذمہ اس کی روزی ہے اور وہ جانتا ہے مستقل رہائش کی جگہ آدمی کی ، یہ سب کچھ لکھا ہوا کتاب میں کھلا کھلا ہے۔ تفسیر۔ ایک زمیندار بھی اس نکتہ کو خوب سمجھتا ہے کہ غلہ کے حصول کے لئے زمین کی کاشت اور پھر اس میں تخم ریزی آب رسانی کی ضرورت ہے۔ اور وہ باوجود اللہ تعالیٰ کو خیر الرازقین جاننے اور مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا ( کوئی جانور نہیں مگر کہ اس کا رزق اللہ کے ذمے ہے) پر ایمان لانے کے محنت کرتا اور ان اسباب سے کام لیتا ہے۔ ایک بیوقوف سے بیوقوف شخص بھی مانتا ہے کہ آنکھیں بند کر لیں تو زبان سے نہیں دیکھ سکتے اور مشک کا منہ اگر کھول دیں تو ضرور ہے کہ پانی سے خالی ہو جائے ۔ غرض یہ تو سب جانتے ہیں کہ سلسلہ اسباب کا مسببات سے وابستہ ہے اور ہر ایک فعل کا ایک نتیجہ ہے اور خدا تعالیٰ کے قواعد و ضوابط اٹل ہیں۔ مگر بڑے تعجب کی بات ہے کہ بایں ہمہ لوگ دین میں بداعمالی و نیک اعمالی کے نتائج سے غافل ہیں اور جنت کو بغیر کسی عمل صالح و ایمان صحیح کے حاصل کرنا چاہتے ہیں دین کے بارہ میں اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيم (اللہ بخشنہار ہے) إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( اللہ ہر چیز پر قادر ہے ) پڑھنے میں بڑے دلیر ہیں۔ تشحید الاذہان جلدے نمبر ۲ ۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ء صفحہ ۸۶ )