حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 99 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 99

حقائق الفرقان ۹۹ سُورَة يُونُسَ تفسیر۔ مسلمانوں کے نزدیک بہشت نام ہے اس جگہ کا جہاں جیو (نفس ) یا روح کو ہر طرح کی راحت اور آرام ملے۔ وہ ایک اعلیٰ سرور کا مقام ہے جس میں انسانی حالت خدا تعالیٰ کے متعلق تو یہ ہو گی جس کا بیان قرآن میں یہ آیا ہے۔ اور ان کی پکار اس میں یہ ہوگی کہ اے اللہ ! تو پاک ہے اور آپس میں ایک دوسرے پر ان کا قول سلام اور سلامتی ہو گا اور آخری پکار ان کی یہ ہوگی کہ سب حمد اللہ کے لئے جو رب العلمین ہے اس آیت پر غور کرنے والا غور کر لے کہ کس طرح بہشت میں جناب الہی کی تسبیحیں اور تحمید میں کی جائیں گی اور کس طرح روحانی مزہ اٹھایا جائے گا۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۳، ۱۵۴) وہ بہشت میں اللہ کی پاکیزگی بیان کریں گے اور آپس میں سلامتی اور صلح سے رہیں گے اور آخری پکار ان کی یہ ہوگی کہ حمد ہے اللہ پروردگار کے لئے ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۲) یہ حد اللہ وَاخِرُ دَعْوبُهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ اور ان کی آخری پکار یہ ہو گی کہ اللہ رب العلمین کی ستائش ہے۔ - ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۳) ۱۲ - وَ لَوْ يُعَجِلُ اللهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمُ أَجَلُهُمْ فَنَذَرُ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر اللہ لوگوں کے واسطے جلدی سختی ڈال دے جیسے وہ نیکی جلدی چاہتے ہیں تو پوری ہو چکتی ان کی اجل تو ہم ان لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں جو ہمارے دیدار کی آرزو نہیں رکھتے ہیں وہ اپنی سرکشی میں دل کے اندھے ہو رہے ہیں۔ تفسیر - وَلَوْ يُعَجِلُ اللهُ لِلنَّاسِ الشَّر - نادان انسان اپنے لئے عذاب مانگ لیتا ہے۔ اللهُمَّ إِنْ كَانَ هُذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً (الانفال: ۳۳) ۔ ابو جہل نے دعا کی تھی۔ ہمارے ملک میں لڑکیوں کو ایسی ایسی گالیاں دیتے ہیں کہ خدایا تیری پناہ! زمیندار اپنے مال مویشی کو اسی قسم کے لفظ کہتے ہیں۔ اگر یہ دعا ئیں اللہ تعالیٰ قبول کر لے تو تمام لے اے اللہ اگر یہ حق تیری طرف سے ہے تو ہم پر پتھر برسا۔ (مرتب)