حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 97 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 97

حقائق الفرقان ۹۷ سُورَة يُونُسَ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا وَعْدَ اللهِ حَقًّا إِنَّهُ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ بِالْقِسْطِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ - ترجمہ ۔ ۔ تم سب کو اسی کی طرف چلنا ہے اور اللہ کا وعدہ برحق اور سچا ہے۔ اللہ ہی پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر بار بار بناتا ہے تا کہ عوض دے ان کو جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے عدل سے اور جنہوں نے حق چھپایا ان کو پینا ہے بہت اونٹتا ہوا پانی اور ٹیس دینے والا عذاب کیونکہ وہ کفر کرتے تھے۔ تفسیر - إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ - جیسا مبدء میں وہی ہے ۔ ایسا ہی سب کا انجام بھی وہی ذات ہے جس آن میں اللہ اول ہے۔ اسی آن میں آخر ہے۔ کیونکہ ذرہ ذرہ پیدائش کے ساتھ ، ذرہ ذرہ اپنے بقاء کے لئے بھی اسی کا محتاج ہے۔ ليَجْزِي - انذار و تبشیر اور یہ تمام کار اس لئے ہے کہ جزا دے مومنوں کو اور سزادے کفار کو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۹) ٦ - هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاء وَالْقَمَرَ نُورًا وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ مَا خَلَقَ اللهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ يُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے بنایا سورج چمکیلا اور چاند نورانی اور ٹھہرا دیئے ان کے مقامات تا کہ تم لوگ معلوم کر لو برسوں کی گنتی اور حساب ، اور یہ سب اللہ نے نہیں پیدا کیا مگر حق و حکمت کے ساتھ۔ مفصل بیان کرتا ہے نشا عینکیں اس قوم کے لئے جو علم رکھتی ہے۔ تفسير - هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ - ظاہری انتظام کو دکھا کر باطنی پر استدلال فرمایا۔ الایت - کہ ہر چیز کا مبدء و معاد میں ہی ہوں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹)