حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 92
حقائق الفرقان ۹۲ سُورَةُ التَّوبة قدرت کے ہوتے ہوئے یہ کہنا کہ سب کے سب امام کے حضور جمع رہو۔ اور ہر وقت حاضر رہو۔ قریباً تکلیف مالا يطاق ہو جاتی جو اللہ تعالیٰ نے نہیں رکھی ۔۔۔ یہ خوبی اور عظمت اسلام کی ہی ہے کہ اس کے جمیع احکام اس قسم کے ہیں کہ ہر ایک انسان ان سے اپنی استطاعت و طاقت کے موافق اپنی حالت اور حیثیت کے لحاظ سے یکساں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مثلاً ایک شخص ہے وہ بیمار ہے اُٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتا وہ بیٹھ کر حتی کہ اشاروں سے بھی پڑھ سکتا ہے۔ اس کا ثواب ایک مستعد تندرست آدمی کی نماز سے کم نہیں ہوگا اور نہ اس نماز میں کوئی سقم واقع ہو سکتا ہے۔ ایک شخص استطاعت حج کی نہیں رکھتا۔ حج نہ کرنے سے اس پر گناہ نہیں ہوگا ۔ اسی طرح پر تفقہ فی الدین کی بھی مختلف صورتیں ہیں ۔ ہر شخص اتنا وقت اور فراغت نہیں رکھتا کہ وہ اس کام میں لگا ر ہے ۔ دنیا میں تقسیم محنت کا اصول صاف طور ہدایت دے رہا ہے کہ مختلف اشخاص مختلف کام کریں ۔ انسان کی تمدنی زندگی کی ضروریات کا تکفل ہوگا ۔ اسی طرح اسی اصول کی بناء پر حکم ہوا کہ وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ ۔۔۔۔۔ میں افسوس اور درد دل سے کہتا ہوں کہ عملی رنگ میں اس آیت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حقیقت میں ایسا ہی ہوا ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر۷ مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۴) ۱۲۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قَاتِلُوا الَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوا فِيكُمْ غِلْظَةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ - ترجمہ ۔ اے ایماندار ولڑو تم اپنے آس پاس کے کافروں سے اور چاہیے کہ وہ تم میں ایک قسم کی سختی پائیں اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے ( یعنی متقی غالب ہو جائیں گے ) ۔ تفسیر۔ قاتلوا ۔ مقابلہ کرتے رہو۔ يَلُوْنَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ - شیخ ابن عربی نے لکھا ہے ۔ سب سے نزدیکی کا فر تو ہمارا نفس ہے جو اللہ کی بہت سی نافرمانیاں کرتا ہے ۔ پس سب سے پہلے مقابلہ اس سے کرو۔ غِلظة ۔ اس کی تفسیر میں أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ (فتح: ۳۰) بار (فتح: ۳۰) آیا ہے۔ مراد اس سے مضبوطی لے اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر بہت مؤثر ہیں ان سے متاثر نہیں ہوتے۔ شدید و غالب ہیں۔