حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 80 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 80

حقائق الفرقان ۸۰ سُورَةُ آل عِمْرَان اس کے بعد ایک اور پہچان بتائی کہ اس نبی کے مخالف بد عہد ہوں گے چنانچہ ان لوگوں کی کتب میں مذکور ہے معاہدہ کیا ہوتا ہے۔ توڑنے کے واسطے ہوتا ہے۔ معاہدہ موجودہ وقت کی تصویر ہوتی ہے وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَاء پُل کو سورۃ بقرۃ میں پڑھو جہاں ان کی عہد شکنیوں کا مفصل ذکر ہے۔ پھر فسق و فجور کی جڑ ہے۔ عورتوں کی آزادی اور شراب اور یہ دونوں باتیں اسی قوم میں موجود ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ صفحه ۶۴ ) ہیں۔ ۸۴ - أَفَغَيْرَ دِيْنِ اللهِ يَبْغُونَ وَ لَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَ كَرْهًا وَ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ - ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے سوا اور دین ڈھونڈتے ہیں حالانکہ اُسی کے فرمانبردار ہیں آسمان والے اور زمین والے خوشی سے یا بے دلی سے اور سب اُسی کی طرف لوٹیں گے۔ تفسیر۔ اَفَغَيْرَ دینِ اللهِ ۔ سچے دین کا نشان بتایا کہ اس میں فرماں برداری سکھائی جاتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴) - أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللَّهِ وَالْمَلَكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ - ترجمہ۔ ان کی سزا یہی ہے کہ ان پر اللہ کی پھٹکار اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی ہے۔ لو تفسیر - أنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ۔ اللہ کی رحمت سے دور یعنی خدا کا ان سے کوئی تعلق نہیں رہتا ۔ ملائکہ سے بھی دور یعنی کوئی نیکی کی تحریک نہیں ہوتی ۔ لوگوں سے دور یعنی وہ انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مؤرخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ صفحه ۶۴ ) إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتْهُم ۹۱ وَ أُولَئِكَ هُمُ الضَّالُّونَ - ترجمہ (اور ) جو لوگ منکر ہو گئے مانے پیچھے اور پھر بڑھتے ہی چلے گئے حق پوشی اور انکار میں تو ان کی تو بہ ہر گز قبول نہ کی جائے گی اور یہی لوگ گمراہ ہیں۔ تفسیر لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ ۔ اس آیت پر بہت بحثیں ہوئیں ہیں مگر میرے نزدیک اس کے